حکومت ترقی کے دعوے کررہی ہے مگر عام آدی معاشی صورتحال سے خوش نہیں،بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
کراچی:
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے ترقی کے دعوے ہو رہے ہیں مگر عام آدی ترقی اور معاشی صورتحال سے خوش نہیں ہے۔
لاڑکانہ چلڈرن اسپتال میں آئی سی یو کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں صحت کی اہم سہولیات فراہم کی ہیں کسی اور صوبے میں ایسی سہولیات نہیں ہیں، انتہائی حساس نگہداشت عالمی سطح کی ایک مہنگی سہولت ہے جو کہ لاڑکانہ میں شروع کر رہے ہی، چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر سندھ بھر میں بچوں کے صحت کی سہولیات دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کی سب سے کم شرح اموات اب صوبہ سندھ میں ہیں، ہمیں یہی سہولیات لوگوں تک پہنچانی ہیں، پاکستان میں ایک معاشی بحران ہے عام آدمی کا تنخواہ پر گزارا نہیں ہے، پیپلز پارٹی معاشی بوجھ کم کرنے والی پالیسیز لانا چاہ رہی ہے، شہید بے نظیر بھٹو کے منشور پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے ترقی کے دعوے ہو رہے ہیں مگر عام آدی ترقی اور معاشی صورتحال سے خوش نہیں ہے، عام آدمی تعلیم اور علاج کے اخراجات برداشت نہیں کر پا رہا، نجکاری کے حوالے سے ہمارا اپنا ایک نظریہ ہے وہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ہے، سندھ ایگرو کول مائننگ کمپنی، چائلڈ لائف فاؤنڈیشن سندھ حکومت کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے منصوبے ہیں، ایکانومسٹ میگزین نے سندھ حکومت کی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو چھٹے نمبر کا درجہ دیا۔
بلاول کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے برسی پر وفد بھیجا تاہم اس میں کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی، سیاسی جماعتوں کو سیاسی راستے نکالنے چاہئیں یہ عوام کے مفاد میں ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔
فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔
رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔
ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔