اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں کینسر کی تشخیص اور علاج کے لیے اسپتال کے قیام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کوئی کام نہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن، آنکولوجی اینڈ ریڈیو تھراپی (کنور) کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ آزاد کشمیر میں کینسر کی تشخیص و علاج کے لیے اسپتال قائم کیا گیا ہے، اس سے بڑھ کر انسانیت کی کوئی خدمت نہیں ہو سکتی، ماضی میں آزاد کشمیر کے مریضوں کو سیکڑوں میل کا سفر کرکے دور دراز شہروں جانا پڑتا تھا جو نہ صرف تکلیف دہ بلکہ مہنگا بھی تھا۔ انہوں نے پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن، ایس پی ڈی، مخیر حضرات اور ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس منصوبے کے قیام میں کردار ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ خود بھی کینسر کے مریض رہ چکے ہیں اور اس بیماری کے مریضوں کی مشکلات اور تکالیف سے بخوبی آگاہ ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ جدید وسائل اور ٹیکنالوجی بروئے کار لا کر کینسر کے مریضوں کا علاج کیا جائے، مریضوں سے ہمدردانہ رویہ اپنایا جائے تاکہ انہیں حوصلہ ملے اور علاج کے دوران کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

قبل ازیں وزیراعظم نے تختی کی نقاب کشائی کر کے اسپتال اور میڈیکل کالج کا افتتاح کیا اور مختلف شعبہ جات اور نصب مشینری کا معائنہ کیا۔ انہیں تشخیص اور علاج معالجے کی سہولیات پر بریفنگ بھی دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس سے قبل آزاد کشمیر میں کینسر کے علاج کی کوئی سہولت دستیاب نہیں تھی اور مریض دوسرے شہروں کا رخ کرنے پر مجبور تھے۔ ہر سال تقریباً ایک ہزار نئے مریض اور دس ہزار فالو اپ مریض علاج کے لیے ہسپتالوں سے رجوع کرتے ہیں۔

چیئرمین پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن راجا علی رضا انور نے بھی بریفنگ دی تقریب سے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی  کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں کینسر کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور 2050 تک اس میں 75 فیصد اضافے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے آزاد کشمیر میں کینسر کے علاج کے لیے اسپتال کے قیام کو ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آزاد کشمیر میں کینسر میں کینسر کے علاج کے لیے کے مریضوں کے مریض

پڑھیں:

میرب علی سرجری کے بعد اسپتال منتقل، مداحوں سے صحت یابی کی دعاؤں کی اپیل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل میرب علی نے حال ہی میں اپنی صحت سے متعلق ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں انگلی کے مسئلے کے باعث سرجری کروانا پڑی، جس کے بعد وہ اسپتال میں زیرِ علاج رہیں۔

میرب علی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو اپنی طبی صورتحال سے آگاہ کیا۔ اداکارہ کے مطابق ان کی ایک انگلی میں حرکت محدود ہو گئی تھی اور وہ بار بار لاک ہو جاتی تھی، جس کے باعث روزمرہ امور انجام دینا مشکل ہو رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر ماہر امراضِ جوڑ (رہیومیٹولوجسٹ) اور نیورولوجسٹ نے انہیں صحت مند قرار دیا تھا، تاہم بعد ازاں آرتھوپیڈک سرجن نے مکمل معائنے کے بعد سرجری تجویز کی۔

میرب علی کے مطابق انہیں توقع تھی کہ یہ ایک معمولی اور مختصر نوعیت کا آپریشن ہوگا، لیکن سرجری ان کی توقع سے کہیں زیادہ پیچیدہ اور وقت طلب ثابت ہوئی۔ یہ آپریشن کراچی کے آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں انجام دیا گیا، جہاں انہوں نے علاج کے دوران اپنی ایک ویڈیو بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

        View this post on Instagram                      

اداکارہ نے بتایا کہ سرجری کے بعد اب وہ بتدریج صحت یاب ہو رہی ہیں، جبکہ ان کے دوستوں، ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

شوبز شخصیات میں مایا خان، درفشاں سلیم، ثناء فہد اور رابعہ کلثوم سمیت متعدد فنکاروں نے میرب علی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی اداکارہ کو آرام کرنے اور موبائل فون کے زیادہ استعمال سے گریز کرنے کا مشورہ دیا تاکہ انگلی پر مزید دباؤ نہ پڑے۔

بعض مداحوں کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کی طبی شکایت بعض اوقات کھیلوں یا ہاتھوں کے مسلسل استعمال کے باعث بھی پیدا ہو سکتی ہے۔ اداکارہ کی جانب سے صحت سے متعلق یہ انکشاف سامنے آنے کے بعد مداح ان کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مہاجرین کی 12 نشستوں کا مستقبل کیا ہوگا؟ آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت آج اہم فیصلوں کے لیے سر جوڑ کر بیٹھے گی
  • میرب علی سرجری کے بعد اسپتال منتقل، مداحوں سے صحت یابی کی دعاؤں کی اپیل
  • فرانس: نفسیاتی مریضوں کے علاج کی ذمہ داری گدھوں کے سپرد
  • جنوبی پنجاب میں منکی پاکس کا پھیلاؤ، 4 مریض اسپتال داخل، الرٹ جاری
  • آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 54 ارب روپے سے زائد فنڈز تجویز
  • تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
  • مہاجرین کی نشستوں کے مستقبل پر بڑا فیصلہ قریب، اہم پیش رفت سامنے آگئی
  • امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا
  • اٹلی میں 4 پاکستانیوں کو وین میں بند کرکے جلاکر قتل کردیا گیا، پاکستانی ہی قاتل نکلے، 2 ملزم گرفتار
  • میئر ظہران ممدانی نے نیویارک میں بچوں کا بیڈ ٹائم کیوں معطل کردیا؟