Islam Times:
2026-07-24@10:21:00 GMT

صومالیہ لینڈ کا فتنہ

اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT

صومالیہ لینڈ کا فتنہ

اسلام ٹائمز: اسرائیل کی جانب سے صومالیہ لینڈ کو تسلیم کرنے کی خبر سامنے آتے ہی صومالیہ کے اتحادی اور حامی ملک ترکی نے تل ابیب کے اس اقدام کی مذمت کی۔ ترکی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں صومالیہ کی علاقائی سالمیت کے خلاف تل ابیب کے اقدام کو "صومالیہ کے اندرونی معاملات میں صریح مداخلت" قرار دیا گیا ہے۔ اس سے قبل ترکی کی ثالثی کی کوششوں کے نتیجے میں دسمبر 2014ء میں صومالیہ اور ایتھوپیا کے درمیان معاہدہ ہوا تھا اور اس کے نتیجے میں صومالیہ کی مرکزی حکومت میں ترک حکومت کا وسیع اثرورسوخ ہے۔ مصر نے بھی ہر قسم کے ایسے یک طرفہ اقدام کی مذمت کی ہے جو صومالیہ کی خودمختاری کی خلاف ورزی سمجھا جاتا ہو یا اس کے استحکام کو نقصان پہنچاتا ہو۔ مصر کی وزارت خارجہ نے بھی اس بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے۔ تحریر: رضا عموئی
 
صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایک اور خطرناک جوا کھیلا ہے۔ اس نے جمعے کے دن اعلان کیا کہ وہ صومالیہ لینڈ کو باضابطہ طور پر ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرتا ہے۔ سوشل میڈیا کی ویب سائٹ "ایکس" پر اپنے پیغام میں نیتن یاہو نے صیہونی وزیر خارجہ گیدون سعر اور صومالیہ لینڈ کے خود ساختہ صدر کے ہمراہ ایک مشترکہ بیان پر دستخط کیے۔ گیدون سعر نے بھی ایک علیحدہ بیان میں اعلان کیا کہ فریقین نے "مکمل سفارتی تعلقات بشمول سفیروں کی تقرری اور سفارت خانے کھولنے" پر اتفاق کیا ہے۔ صومالیہ لینڈ کے خود ساختہ صدر عبدالرحمان محمد عبداللہی ایرو نے بھی تل ابیب کی طرف سے صومالیہ لینڈ کو ایک "آزاد اور خودمختار ریاست" کے طور پر تسلیم کرنے کو ایک "تاریخی لمحہ" قرار دیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نیتن یاہو نے صومالیہ لینڈ تسلیم کرنے کے اقدام کو ابراہیم معاہدے سے جوڑ دیا ہے۔
 
 صومالیہ لینڈ کہاں ہے؟
"جمہوریہ صومالی لینڈ" ایک خودمختار علاقے کا نام ہے جو صومالیہ کے پانچ شمالی صوبوں پر مشتمل ہے۔ اس علاقے نے 1991ء سے یک طرفہ طور پر صومالیہ سے علیحدگی کا اعلان کر رکھا ہے۔ تاہم، اب تک اسے صرف اسرائیل نے تسلیم کیا ہے اور بین الاقوامی سطح پر اب بھی اسے صومالیہ کے ایک خود مختار علاقے کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ افریقی ملک صومالیہ کے شمال مغرب میں واقع یہ علاقہ 175,000 مربع کلومیٹر سے زیادہ رقبے پر محیط ہے۔ صومالیہ لینڈ اپنی علیحدہ کرنسی، فوج اور پولیس فورس کا دعویدار ہے۔ یہ علاقہ خلیج عدن کے جنوبی ساحل پر واقع ہے اور اپنے تزویراتی محل وقوع کے پیش نظر آبنائے باب المندب کے دروازے پر دنیا کے مصروف ترین تجارتی راستوں میں سے ایک ہے جو بحیرہ احمر اور نہر سویز کی طرف جاتا ہے۔
 
اگرچہ صومالیہ لینڈ دیگر اکثر افریقی ممالک کی طرح تنہائی اور غربت کا شکار ہے لیکن صومالیہ کے مقابلے میں نسبتاً زیادہ استحکام کا حامل ہے۔ صومالیہ لینڈ کی آبادی 60 لاکھ ہے اور اس کا دارالحکومت ہرگیسا ہے جو موغادیشو کے بعد صومالیہ کا دوسرا بڑا شہر ہے۔ صومالیہ لینڈ کو ایک "آزاد اور خودمختار ریاست" کے طور پر تسلیم کروانے کی کوششوں میں اس وقت مزید تیزی آئی جب 2024ء میں اس علاقے کے نئے سربراہ عبدالرحمان محمد عبداللہی نے اقتدار سنبھالا۔ اسرائیل کی غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے خود کو ایک خودمختار ریاست تسلیم کئے جانے سے صومالیہ لینڈ اپنا سفارتی اثرورسوخ بڑھانے اور بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے کی امید لگائے بیٹھا ہے لیکن صہیونی رژیم کے اس اقدام کے خلاف ردعمل اس قدر شدید تھا کہ شاید صومالیہ لینڈ آسانی سے اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو پائے گا۔
 
 وسیع پیمانے پر مذمت
اسرائیل کی جانب سے صومالیہ لینڈ کو تسلیم کرنے کی خبر سامنے آتے ہی صومالیہ کے اتحادی اور حامی ملک ترکی نے تل ابیب کے اس اقدام کی مذمت کی۔ ترکی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں صومالیہ کی علاقائی سالمیت کے خلاف تل ابیب کے اقدام کو "صومالیہ کے اندرونی معاملات میں صریح مداخلت" قرار دیا گیا ہے۔ اس سے قبل ترکی کی ثالثی کی کوششوں کے نتیجے میں دسمبر 2014ء میں صومالیہ اور ایتھوپیا کے درمیان معاہدہ ہوا تھا اور اس کے نتیجے میں صومالیہ کی مرکزی حکومت میں ترک حکومت کا وسیع اثرورسوخ ہے۔ مصر نے بھی ہر قسم کے ایسے یک طرفہ اقدام کی مذمت کی ہے جو صومالیہ کی خودمختاری کی خلاف ورزی سمجھا جاتا ہو یا اس کے استحکام کو نقصان پہنچاتا ہو۔ مصر کی وزارت خارجہ نے بھی اس بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے۔
 
چار عرب ممالک کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے بعد جاری ہونے والے اس بیان میں کہا گیا ہے: "عرب حکام اسرائیل کی جانب سے صومالیہ لینڈ کو تسلیم کرنے کی مذمت کرتے ہیں اور صومالیہ کی وحدت، خودمختاری اور ملکی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔ اسی طرح وہ ایسے کسی بھی یک طرفہ اقدام کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں جو صومالیہ کی خودمختاری کے خلاف ہو یا اس ملک میں عدم استحکام کا باعث بنتا ہو۔" اس بیان میں مزید کہا گیا ہے: "عرب ممالک کے وزرائے خارجہ صومالیہ حکومت کے جائز اداروں کے لیے اپنی حمایت پر زور دیتے ہیں اور صومالیہ کے اتحاد سے متصادم ہم پلہ اداروں کو مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔" سعودی عرب نے بھی صومالیہ لینڈ کو تسلیم کرنے کی مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس کا نتیجہ علیحدگی پسندی کی صورت میں نکلے گا جو بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔
 
متحدہ عرب امارات کی پراسرار خاموشی
عرب ممالک میں متحدہ عرب امارات وہ واحد ملک ہے جس نے صومالیہ لینڈ کو خودمختار ریاست تسلیم کیے جانے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ صومالیہ لینڈ میں ابوظہبی کے نمایاں اثرورسوخ کے پیش نظر کئی سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم نے متحدہ عرب امارات کو اعتماد میں لے کر صومالیہ لینڈ کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ روایتی طور پر صومالیہ لینڈ کے متحدہ عرب امارات کے ساتھ بہت اچھے تعلقات رہے ہیں اور بعض ماہرین کے مطابق اماراتی حکام صومالیہ لینڈ کی خودمختاری کو مصر کے خلاف ابوظہبی کی پوزیشن مضبوط کرنے کے ایک موقع کے طور پر دیکھتے ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ ابوظہبی وہ واحد عرب ملک ہے جو عرب دنیا میں وسیع پیمانے پر مذمت کے باوجود اسرائیل کی طرف سے صومالیہ لینڈ کو تسلیم کرنے کے بارے میں اب تک خاموش ہے۔ ایک ایسی خاموشی جس سے ابوظہبی کا اطمینان جھلکتا دکھائی دیتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سے صومالیہ لینڈ کو تسلیم کرنے صومالیہ لینڈ کو تسلیم کرنے کی آزاد اور خودمختار ریاست ایک بیان جاری کیا کی وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات اقدام کی مذمت کی کے طور پر تسلیم میں صومالیہ کی کی خودمختاری کے نتیجے میں اسرائیل کی جو صومالیہ صومالیہ کے کی جانب سے تل ابیب کے اقدام کو تسلیم کی کرتے ہیں کے خلاف یک طرفہ ترکی کی کو ایک کیا ہے نے بھی گیا ہے

پڑھیں:

ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا

ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔

ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔

Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN

— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026

اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘

دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔

تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • حکومت کا چینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف
  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار