Jasarat News:
2026-07-24@06:34:13 GMT

کراچی چڑیا گھر میں متعدد تفریحی سہولیات کا افتتاح

اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251229-02-14
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی چڑیا گھر میں متعدد تفریحی سہولیات کا افتتاح کر دیا۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی چڑیا گھر (گاندھی گارڈن) شہر کا قیمتی اثاثہ ہے اور اسے بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید، محفوظ اور فطرت سے ہم آہنگ تفریحی و تعلیمی مرکز بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔گزشتہ کئی دہائیوں سے کراچی چڑیا گھر کی اندرونی گلیاں، انکلوڑرز اور سہولیات زبوں حالی کا شکار تھیں، تاہم اب دو ایکڑ رقبے پر جدید انکلوڑر تعمیر کیا گیا ہے جہاں شیر چاندی اور رانی کو کھلی فضا میں قدرتی ماحول سے ہم آہنگ انداز میں رکھا گیا ہے۔ان انکلوڑرز میں جدید بلٹ پروف شیشے نصب کیے گئے ہیں جبکہ پانی میں کھیلنے اور آرام کے لیے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔کراچی چڑیا گھر میں نئے انکلوڑرز، ریپٹائل ہاؤس، برج اور دیگر سہولیات کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ رانی اور چاندی اسی چڑیا گھر میں پیدا ہوئی ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ جانور صحت مند ہیں، کیونکہ غیر صحت مند جانور افزائش نسل کے قابل نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ کراچی چڑیا گھر میں روزانہ ہزاروں افراد، بالخصوص غریب اور متوسط طبقے کے شہری تفریح کے لیے آتے ہیں۔ داخلہ فیس بچوں کے لیے 30 روپے اور بڑوں کے لیے 50 روپے مقرر کی گئی ہے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی دوبارہ اسی چڑیا گھر کی بہتری پر خرچ کی جا رہی ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کراچی چڑیا گھر میں کے لیے

پڑھیں:

دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا

کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

متعلقہ مضامین

  • چینی چڑیا گھر میں جانور گرمی کی شدید لہر سے کیسے محفوظ رہتے ہیں؟
  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار