data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251229-04-1
پاکستان قونصلیٹ جدہ میں نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی سے میڈیا نمائندگان کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد نے پاک اوورسیز میڈیا فورم اور یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم کے تمام اراکین کا تعارف کروایا۔میڈیا وفد میں سینئر صحافی و سرپرستِ اعلیٰ پاک اوورسیز میڈیا فورم سید مسرت خلیل، چیئرمین چوہدری ریاض گھمن، صدر شعیب الطاف راجہ اور ایگزیکٹو ممبر شباب بھٹہ شامل تھے۔ وفد نے قونصل جنرل کو قونصلیٹ جدہ میں تعیناتی پر مبارکباد پیش کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود، ان کے مسائل کے حل اور پاک سعودی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے قونصلیٹ کی پالیسیوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔وفد نے سابق قونصل جنرل محترم خالد مجید اور ان کی پوری ٹیم کو شاندار خدمات انجام دینے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کے تاریخی اقدامات کو سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔اس موقع پر قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی نے میڈیا وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے اور ہم وطنوں کی خدمت کے لیے ان کے دروازے ہر وقت کھلے رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ جلد ہی پاکستان قونصلیٹ جدہ نئی عمارت میں منتقل ہو جائے گی، جہاں ایک نئے، باوقار اور سہولیات سے آراستہ دور کا آغاز ہوگا اور کمیونٹی کو پہلے سے زیادہ سہولتیں میسر آئیں گی۔میڈیا وفد نے قونصل جنرل کے پاکستانی کمیونٹی کے لیے خلوص پر مبنی جذبات، مثبت سوچ اور عملی اقدامات کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام درپیش مسائل خوش اسلوبی سے حل کیے جائیں گے۔ وفد نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور ملاقات کے اختتام پر قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وفد نے

پڑھیں:

میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں

میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر، 30 سالہ ایڈریانا گارشیا کاسمیٹک سرجری کے دوران انتقال کر گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا۔ سرجری کے دوران اچانک پیچیدگیاں پیدا ہوئیں جس کے بعد طبی عملے کی کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہ جا سکا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ میرب علی کو اچانک سرجری کیوں کروانا پڑی؟ اصل وجہ سامنے آگئی

مقامی حکام نے تاحال موت کی حتمی وجہ جاری نہیں کی تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات، طبی طریقۂ کار اور ممکنہ طبی غفلت سمیت تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔

ایڈریانا گارشیا سوشل میڈیا پر ایک معروف شخصیت تھیں جہاں انسٹاگرام سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر ان کے 90 ہزار سے زائد فالوورز موجود تھے۔ ان کے انتقال کی تصدیق اس میکسیکن کمپنی نے بھی کی ہے جس کے ساتھ وہ بطور برانڈ انفلوئنسر وابستہ تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا، سرجری کا انکشاف

ایڈریانا گارشیا کے اچانک انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں اور ساتھی کانٹینٹ کریئیٹرز نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بیوٹی انفلیوئنسر کاسمیٹک سرجری میکسیکو

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے زرمبادلہ میں اضافے کے لیے سرمایہ کاری ناگزیر، قونصلیٹ ہر ممکن تعاون کرے گا: قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی
  • ’میمز‘ سے انقلاب؟ سی جے پی احتجاج میں جین زی کا نیا انداز
  • ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
  • میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی