data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251229-11-14
بدین(نمائندہ جسارت )نشات اسٹوڈنٹس ویلفیئر اینڈ ٹریننگ کمیٹی کے تحت پانچ روزہ تربیتی کیمپ کامیابی سے اختتام پذیر ، مختلف اضلاع سے آنے والے نوجوانوں نے مختلف شعبہ جات میں مہارت اور تربیت حاصل کی ، نشات اسٹوڈنٹس ویلفیئر اینڈ ٹریننگ کمیٹی کے زیرِ اہتمام پانچ روزہ تربیتی کیمپ بعنوان آرگنائزیشنل اینڈ مینجمنٹ اسکلز 23 دسمبر سے 27 دسمبر تک گاؤں خانصاحب عبدالرحمان ضلع بدین میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس تربیتی کیمپ میں سندھ کے مختلف اضلاع سے منتخب کیے گئے 35 طلبہ نے شرکت کی۔ کیمپ کا بنیادی مقصد نوجوانوں میں تنظیمی صلاحیتوں، قیادت کے اصولوں اور انتظامی مہارتوں کو فروغ دینا تھا تاکہ وہ اپنی تعلیمی، سماجی اور ذاتی زندگی میں موثر اور فعال کردار ادا کر سکیں۔ تربیتی کیمپ کے دوران ماہر اساتذہ اور ٹرینرز کی جانب سے مختلف اہم موضوعات پر لیکچرز دیے گئے، جن میں کمیونیکیشن اسکلز، اسکوپ آف میڈیا، ٹیم ورک، فیصلہ سازی، وقت کی اہمیت، اجتماعی قیادت، سی وی لکھنے کے اصول، پریزنٹیشن اسکلز، ڈکلی میشن، پالیسی سازی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے آگاہی، فن تقریر، صحت مند زندگی گزارنے کے طریقے اور زندگی گزارنے کے بنیادی اصول شامل تھے۔ اس کے علاوہ گروپ ڈسکشنز، عملی مشقیں اور شخصیت سازی سے متعلق مختلف سرگرمیاں بھی کرائی گئیں، جنہوں نے شرکاء کے اعتماد، صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارتوں میں نمایاں اضافہ کیا۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تربیتی کیمپ

پڑھیں:

وزیر تجارت سے کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، تجارتی رکاوٹوں اور عالمی سپلائی چین میں خلل سے صنعت کو درپیش مشکلات بارے آگاہ کیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2026ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی اور انہیں علاقائی تجارتی رکاوٹوں اور عالمی سپلائی چین میں خلل سے قالینوں کی صنعت کو درپیش مشکلات بارے آگاہ کیا ۔ جمعے کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیر تجارت نے ہاتھ سے بنے قالینوں کی برآمدات بڑھانے اور عالمی مسابقت بہتر بنانے کے اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی اورپاکستانی قالینوں کی عالمی منڈیوں میں رسائی اور برآمدی مسابقت بڑھانے کے لیے پالیسی اقدامات کا جائزہ بھی لیا۔

وفد نے علاقائی تجارتی رکاوٹوں اور عالمی سپلائی چین میں خلل سے قالینوں کی صنعت کو درپیش مشکلات سے وزیر تجارت کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وفد نے کہا کہ کاروبار دوست اور قابلِ پیش گوئی پالیسی فریم ورک برآمدات کے فروغ کے لیے ناگزیر ہے۔ جام کمال نے کہا کہ حکومت شفاف، قواعد پر مبنی اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے ذریعے برآمدات کے فروغ کے لیے پرعزم ہے،وزارتِ تجارت صنعت کی تجاویز پر متعلقہ اداروں سے مشاورت کے بعد قابلِ عمل حل تیار کرے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی برآمدی حکمتِ عملی ویلیو ایڈیشن، برآمدی صنعت، برانڈنگ اور عالمی ویلیو چینز میں شمولیت پر مرکوز ہے، حکومت نجی شعبے کے تعاون سے تجارت میں حائل حقیقی رکاوٹیں دور کر کے برآمدات پر مبنی پائیدار ترقی کو فروغ دے گی۔\932

متعلقہ مضامین

  • باکو میں بین الاقوامی جوڈیشل ٹریننگ پروگرام، سپریم کورٹ کے جج نے متبادل نظامِ انصاف پر زور
  • وزیر تجارت سے کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، تجارتی رکاوٹوں اور عالمی سپلائی چین میں خلل سے صنعت کو درپیش مشکلات بارے آگاہ کیا
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف