کراچی پولیس نے ایک ہفتے میں 681 ملزمان کو گرفتار کیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
کراچی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شہر بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 681 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں منشیات فروش بھی شامل ہیں، جن کے قبضے سے 38 کلو 567 گرام چرس کے علاوہ آئس، کرسٹل اور ہیروئن بھی برآمد ہوئی۔
پولیس نے گرفتار ملزمان سے سیکڑوں کلوگرام گٹکا اور ماوا بھی ضبط کیا، اور 122 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود بھی حاصل کیا گیا۔
اس دوران مجموعی طور پر 27 موٹرسائیکلیں اور 2 بڑی گاڑیاں بھی برآمد کی گئیں۔ ترجمان نے کہا کہ شہر سے جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کے لیے پولیس کی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی جب تک آخری ملزم گرفتار نہ ہو جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
کراچی کی سٹی کورٹ میں ڈاکٹر آکاش قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کو مقدمے کی تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
پولیس کے مطابق ایس آئی یو ویسٹ نے ڈاکٹر آکاش کے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف مزید کارروائی کرتے ہوئے تین افراد، سریش عرف ساگر، انیل اور رام چند کے قتل کا مقدمہ اسلم پہنور اور اس کے ساتھیوں کے خلاف درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسلم پہنور ایک ڈکیت گروہ کا سرغنہ ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں زیر حراست تین ملزمان اور ایک ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہو گئے۔ بعد ازاں زیر حراست تینوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، جبکہ زخمی ہیڈ کانسٹیبل کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر آکاش کو بینک سے رقم لے کر جاتے ہوئے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے اس کیس میں تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا، جو دوران حراست ہلاک ہو گئے۔