سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں امام جمعہ کوئٹہ علامہ ہاشم موسوی نے کہا کہ تحریک جعفریہ پاکستان کے بزرگ رہنماء علامہ یعقوب علی توسلی مرحوم نے قوم و ملت کیلئے خدمات انجام اور قربانیاں دی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس علماء مکتب اہلبیت کے مرکزی رہنماء و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ تحریک جعفریہ پاکستان کے بزرگ رہنماء علامہ یعقوب علی توسلی مرحوم نے قوم و ملت کیلئے خدمات انجام دیں اور قربانیاں دیں ہیں۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر شیخ یعقوب توسلی کی برسی کی مناسبت سے اپنے جاری پیغام میں علامہ ہاشم موسوی نے کہا کہ شیخ یعقوب توسلی قائدین ملت جعفریہ مفتی جعفر حسین مرحوم، سید عارف حسین الحسینی شہید اور علامہ سید ساجد علی نقوی کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔ جو شہید حسینی کے دور میں تحریک جعفریہ پاکستان بلوچستان کے صوبائی صدر اور مرکزی سینئر نائب صدر رہیں، جبکہ سپریم کونسل کے بھی رکن رہیں۔ علامہ ہاشم موسوی نے کہا کہ کوئٹہ میں چھ جولائی 1985 کے سانحہ میں گرفتار ہونے والوں میں شیخ یعقوب توسلی بھی شامل تھے، جنہوں نے ریاستی تشدد کو برداشت کیا۔ بعد ازاں کوئٹہ میں امام جمعہ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں اور شہر و صوبے میں اتحاد بین المسلمین کیلئے بے انتہا کام کیا۔

علامہ ہاشم موسوی نے کہا کہ شیخ توسلی شیعہ سنی مسلمانوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کے داعی تھے اور ہمیشہ اتحاد کی بات کرتے تھے۔ انکا کہنا تھا کہ علامہ توسلی نے دینی تعلیم حوزہ علمیہ نجف سے حاصل کی۔ شیخ یعقوب علی نجف اشرف کے تعلیم یافتہ تھے۔ امام خمینی (رح) اور آیت اللہ شہید سید محمد باقر الصدر جیسے عظیم علماء کی موجودگی سے انہیں فیض حاصل ہوا اور امام خمینی نے انہیں امور حسبیہ و شرعیہ کا اجازہ عطا کیا۔ جس کے بعد وہ کوئٹہ تشریف لائے تھے اور ملت کیلئے اپنی خدمات پیش کی، جبکہ انتہائی کم عرصے میں کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں تبلیغاتی کام کا آغاز کرتے ہوئے مدارس کی بنیاد ڈالی۔ جس سے ہزاروں طلباء و طالبات دینی علم کے حصول میں مصروف ہیں۔ کوئٹہ میں قائم مدرسہ فاطمتہ الزھرا (س) سے اب تک سینکڑوں طالبات علم دین سے فیض یاب ہو چکی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شیخ یعقوب توسلی ملت کیلئے

پڑھیں:

میٹھے پر سجاوٹ کیلئے چیونٹیوں کا استعمال ریسٹورنٹ مالک کو مہنگا پڑگیا

جنوبی کوریا(southkorea) میں ایک معروف ریسٹورنٹ کے مالک کے خلاف میٹھے پکوانوں کی سجاوٹ کے لیے چیونٹیاں استعمال کرنے پر قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کورین استغاثہ نے عدالت سے ریسٹورنٹ کے مالک کو ایک سال قید اور تقریباً 13 ہزار 510 امریکی ڈالر جرمانے کی سزا دینے کی استدعا کی ہے۔

ریسٹورنٹ مالک نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے سوئٹ ڈشز کی ٹاپنگ کے لیے محدود پیمانے پر چیونٹیاں استعمال کیں، اس حوالے سے گاہکوں کو پہلے ہی آگاہ کر دیا جاتا تھا۔

مزیدپڑھیں:ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے

تفتیشی حکام کے مطابق گزشتہ چار برسوں کے دوران امریکا اور تھائی لینڈ سے درآمد کی گئی تقریباً 49 ہزار چیونٹیاں مختلف پکوانوں، خصوصاً میٹھے ڈشز، میں استعمال کی گئیں۔

رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے موجودہ قوانین کے تحت چیونٹیاں ان 10 کیڑوں میں شامل نہیں ہیں جنہیں انسانی خوراک کے طور پر استعمال کی اجازت حاصل ہے، اسی بنیاد پر ریسٹورنٹ مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

عدالت اس مقدمے کا فیصلہ 2 ستمبر کو سنائے گی، جس کے بعد یہ واضح ہوگا کہ ریسٹورنٹ مالک کو سزا دی جاتی ہے یا نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • میٹھے پر سجاوٹ کیلئے چیونٹیوں کا استعمال ریسٹورنٹ مالک کو مہنگا پڑگیا
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار