صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی میں پیش آنے والے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کوئی چوک یا چوراہا نہیں جہاں بغیر اجازت کسی کو کھلا چھوڑ دیا جائے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی اور ان کے ساتھ آنے والے افراد پنجاب اسمبلی میں داخل ہوئے حالانکہ پی ٹی آئی کے 30 افراد کی فہرست پہلے ہی سیکرٹری اسمبلی کو جمع کرائی گئی تھی، پنجاب اسمبلی کوئی چوک یا چوراہا نہیں جہاں بغیر اجازت کسی کو کھلا چھوڑ دیا جائے بلکہ یہاں باقاعدہ طریقہ کار کے تحت فہرست کے مطابق داخلہ ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سہیل آفریدی کے ساتھ آنے والے افراد نے اسمبلی کے گارڈز کو دھکے دیئے، گملے اور دروازے توڑے اور زبردستی اسمبلی میں داخل ہوئے، انہیں ان لوگوں سے کوئی خوف نہیں تھا تاہم پی ٹی آئی کے کارکنان اپنی حرکتوں کے باعث ایسے ڈرامے کرتے ہیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اسمبلی کی حدود میں کھڑے ہو کر نامناسب زبان استعمال کی گئی، ان کے اور ان کے والدین کے بارے میں غیر مناسب الفاظ کہے گئے، اس کے باوجود پنجاب حکومت نے کوئی سخت ردعمل نہیں دیا، پی ٹی آئی کے افراد کا طرزِ عمل جارحانہ تھا جبکہ مشیر اطلاعات شفیع جان نے محسن نقوی کے خلاف بھی انتہائی گھٹیا زبان استعمال کی۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر حکومت ان کے خلاف کارروائی کرتی تو اسے مہمانوں کی توہین قرار دیا جاتا جبکہ ان کی بدتمیزی کو نظر انداز کرنا بھی حکومت کا جرم بنا دیا جاتا ہے، انہوں نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا بیانیے پر کہا کہ لاہور کے حوالے سے بے بنیاد دعوے کئے گئے۔ بلدیاتی انتخابات سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) بلدیاتی الیکشن کے لئے مکمل طور پر تیار ہے اور تاریخ کا انتظار کر رہی ہے، مسلم لیگ (ن) پنجاب میں تمام ضمنی انتخابات یکطرفہ طور پر جیت چکی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات ہوں تاکہ پی ٹی آئی کو جلد واپسی کا راستہ دکھایا جائے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی گزشتہ 12 برس سے خیبرپختونخوا میں حکومت میں ہے اور ان کے بیانات خود تضادات کا شکار ہیں، سہیل آفریدی لاہور تفریحی و مطالعاتی دورے پر آئے تھے اور پورے پروٹوکول کے ساتھ شہر کی سیر کرتے رہے جبکہ اب وہ عدالتوں کے علاوہ کسی اور چور دروازے سے ریلیف چاہتے ہیں۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

جارحیت کے باوجود مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے، ایران نے امریکا کو بڑا پیغام دے دیا

تہران: ایران کے ایک سینئر سفارتی عہدیدار نے کہا ہے کہ موجودہ کشیدگی کے باوجود تہران نے سفارت کاری کا دروازہ بند نہیں کیا اور مختلف علاقائی ثالثوں کے ذریعے امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ اب بھی جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی عہدیدار نے الزام عائد کیا کہ امریکا ایران کے اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا کر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ شہری تنصیبات پر حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں اور یہ اقدامات امریکا کی بے بسی کو ظاہر کرتے ہیں۔

سینئر ایرانی سفارتی ذریعے نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ مذاکرات اور سفارتی حل کے لیے مثبت رویہ اختیار کیا تاہم امریکا کی دھمکی آمیز پالیسی، جارحانہ اقدامات اور مسلسل فوجی کارروائیوں نے مذاکراتی ماحول کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران اب بھی اختلافات کے حل کے لیے سفارتی راستے کو اہم سمجھتا ہے، لیکن ساتھ ہی اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ آپشنز بھی زیر غور رکھے ہوئے ہے۔

ایرانی عہدیدار نے مزید دعویٰ کیا کہ موجودہ بحران کی بنیادی وجہ 17 جون کو ہونے والی مفاہمتی یادداشت سے امریکا کی مبینہ دستبرداری ہے۔ ان کے مطابق واشنگٹن نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا، جس کے باعث خطے میں کشیدگی دوبارہ شدت اختیار کر گئی۔

ایرانی حکام کے مطابق اگر امریکا اپنی پالیسی میں تبدیلی لاتا ہے اور معاہدے کی شرائط کا احترام کرتا ہے تو سفارتی پیش رفت کی گنجائش موجود ہے، تاہم موجودہ حالات میں تہران اپنی دفاعی اور سیاسی حکمت عملی پر عمل جاری رکھے گا۔

تاحال امریکی حکومت کی جانب سے ایرانی عہدیدار کے ان تازہ الزامات پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول مہنگا، کیا دفتروں کے لیے ہفتہ دوبارہ 3 یا 4 روز پر مشتمل ہوسکتا ہے؟
  • جارحیت کے باوجود مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے، ایران نے امریکا کو بڑا پیغام دے دیا
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن