data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بھارت نے ایک مرتبہ پھر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے چناب پر ایک نئے پن بجلی منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی آبی اقدامات کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دلہستی اسٹیج ٹو پن بجلی منصوبہ سندھ طاس معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے اور یہ پاکستان کے تسلیم شدہ آبی حقوق پر براہِ راست حملہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی نہ صرف بین الاقوامی قوانین بلکہ عالمی اصولوں اور علاقائی امن کے بھی منافی ہے۔ اس منصوبے سے پاکستان کی آبی سلامتی، زراعت اور ماحولیاتی توازن کو سنگین خطرات لاحق ہوں گے۔

شیری رحمان کے مطابق دلہستی منصوبہ دفاعی اور تزویراتی لحاظ سے بھی پاکستان کے مفادات کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، جبکہ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرکے خطے میں کشیدگی اور عدم استحکام کو فروغ دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اچانک اور غیر معمولی کمی بھارتی آبی جارحیت کا واضح ثبوت ہے۔ سندھ طاس معاہدہ کسی ایک ملک کی صوابدید نہیں بلکہ عالمی ضمانتوں کے تحت طے پانے والی دستاویز ہے، اور دریاؤں پر اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش سنگین نتائج کو جنم دے سکتی ہے۔

سینیٹر شیری رحمان نے واضح کیا کہ پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اگر بھارت باز نہ آیا تو اسے بنیان المرصوص کی طرح ایک بار پھر ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کو عالمی فورمز پر مؤثر انداز میں اجاگر کیا جائے گا اور بھارت کو یکطرفہ اقدامات ترک کرکے بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سندھ طاس معاہدے کی

پڑھیں:

لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی، جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ بھی مقرر کردیاگیا۔ جنر ل عامر رضا اس سے پہلے چیف آف جنرل سٹاف کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے،وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی  
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب