عماد وسیم نے اہلیہ سے علیحدگی کے لیے عدالت میں درخواست دائر کر دی
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر عماد وسیم نے اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے عدالت میں طلاق کا کیس دائر کر دیا ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ کی معروف ایپلیکیشن انسٹاگرام پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ کافی سوچ بچار کے بعد میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہمارے درمیان کچھ برسوں سے موجود اختلافات اب حل نہیں ہو سکتے، اس لیے میں نے طلاق کے لیے عدالت میں درخواست دی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام اور میڈیا سے درخواست ہے کہ ہماری نجی زندگی کا احترام کیا جائے اور پرانی تصاویر یا افواہوں کی بنیاد پر کوئی قیاس آرائی نہ کی جائے۔
عماد وسیم نے خبردار کیا کہ اگر کوئی ان کی نجی زندگی میں مداخلت کرتا ہے یا غیر ضروری بیانیے تخلیق کرتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ بچوں کی سرپرستی کے حوالے سے وہ مکمل ذمہ داری ادا کرتے رہیں گے۔
خیال رہے کہ عماد وسیم نے 2019 میں ثانیہ اشفاق سے شادی کی تھی اور دونوں کے تین بچے ہیں۔ اس سے قبل میڈیا میں عماد وسیم کے ازدواجی اختلافات اور افیئرز کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں، تاہم کرکٹر کی جانب سے کبھی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ ان کی اہلیہ کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر مبہم بیانات سامنے آتے رہے ہیں، جس کے بعد اس معاملے نے عوامی توجہ حاصل کر لی ہے۔
یہ اعلان پاکستان کرکٹ کے شائقین کے لیے حیران کن ہونے کے ساتھ ساتھ کھیل کے ستارے کی نجی زندگی پر عوامی دلچسپی کی ایک نئی لہر بھی پیدا کر گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر، 30 سالہ ایڈریانا گارشیا کاسمیٹک سرجری کے دوران انتقال کر گئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا۔ سرجری کے دوران اچانک پیچیدگیاں پیدا ہوئیں جس کے بعد طبی عملے کی کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہ جا سکا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ میرب علی کو اچانک سرجری کیوں کروانا پڑی؟ اصل وجہ سامنے آگئی
مقامی حکام نے تاحال موت کی حتمی وجہ جاری نہیں کی تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات، طبی طریقۂ کار اور ممکنہ طبی غفلت سمیت تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔
ایڈریانا گارشیا سوشل میڈیا پر ایک معروف شخصیت تھیں جہاں انسٹاگرام سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر ان کے 90 ہزار سے زائد فالوورز موجود تھے۔ ان کے انتقال کی تصدیق اس میکسیکن کمپنی نے بھی کی ہے جس کے ساتھ وہ بطور برانڈ انفلوئنسر وابستہ تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا، سرجری کا انکشاف
ایڈریانا گارشیا کے اچانک انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں اور ساتھی کانٹینٹ کریئیٹرز نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بیوٹی انفلیوئنسر کاسمیٹک سرجری میکسیکو