data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وسطی امریکا کے ملک گوئٹے مالا میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ کو ایک ایسی حیران کن دریافت ہوئی ہے جس نے قدیم ماین تہذیب کی سماجی اور ثقافتی زندگی کے ایک نئے پہلو کو اجاگر کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق قدیم شہر ناچٹن میں ہونے والی تازہ کھدائیوں کے دوران ایک منفرد اور پراسرار بورڈ گیم کی باقیات سامنے آئی ہیں، جسے ماہرین لوڈو سے مشابہ قرار دے رہے ہیں۔ یہ دریافت نہ صرف ماین تہذیب کی تفریحی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتی ہے بلکہ اس دور کے سماجی میل جول اور رسومات کو سمجھنے میں بھی مدد فراہم کر رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق دریافت ہونے والا یہ کھیل دراصل ’پیٹولی‘ کہلاتا ہے، جو قدیم زمانے میں جنوبی اور شمالی امریکا کے مختلف خطوں میں کھیلا جاتا تھا۔ تاریخی شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کھیل ایزٹک اور ابتدائی میسو امیریکن معاشروں میں خاصی مقبولیت رکھتا تھا اور اس میں شرط یا جُوا بھی شامل ہوتا تھا۔

پیٹولی کا بورڈ عموماً کراس کی شکل میں ترتیب دیا جاتا تھا، جس میں 52 خانے ہوتے تھے، اور اسے کپڑے یا زمین پر بنایا جاتا تھا۔

تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ اس کھیل میں ’پیٹول بینز‘ استعمال کیے جاتے تھے، جو خاص قسم کے بیج ہوتے تھے اور ایک جانب نقطہ بنا ہوتا تھا۔ انہیں پانسوں کی طرح اچھالا جاتا اور اسی بنیاد پر کھلاڑی اپنی چال چلتے تھے۔ اگرچہ اس کھیل کے بنیادی اصول دیگر تہذیبوں میں کسی حد تک محفوظ ہیں، تاہم ماہرین اب تک اس بات کا تعین نہیں کر سکے کہ ماین معاشروں میں پیٹولی کو کن خاص قواعد کے تحت کھیلا جاتا تھا اور آیا اس میں مذہبی یا رسمی پہلو بھی شامل تھے یا نہیں۔

ناچٹن میں سامنے آنے والی تازہ دریافتوں نے اس کھیل کی تاریخی اہمیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔ ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے زمین پر کندہ کیا ہوا ایک قدیم بورڈ دریافت کیا ہے جو چھوٹے، سرخ رنگ کے موزائک ٹائلز سے تیار کیا گیا تھا۔

خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ٹائلز ممکنہ طور پر ٹوٹے ہوئے سرامک برتنوں کے ٹکڑوں سے بنائی گئی تھیں، جو اس دور کے وسائل کے تخلیقی استعمال کو ظاہر کرتی ہیں۔ ابتدائی تجزیے کے مطابق اس بورڈ کا تعلق چوتھی صدی عیسوی سے جوڑا جا رہا ہے، جو اسے انتہائی قدیم اور قیمتی تاریخی ورثہ بناتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی دریافتیں قدیم ماین معاشروں کی روزمرہ زندگی کو سمجھنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ کھیل صرف تفریح کا ذریعہ نہیں ہوتے تھے بلکہ سماجی تعلقات، طاقت کے اظہار اور بعض اوقات مذہبی عقائد سے بھی جڑے ہوتے تھے۔ پیٹولی جیسے کھیل ممکنہ طور پر مختلف طبقات کے درمیان میل جول، مقابلے اور حتیٰ کہ سیاسی اثر و رسوخ کا ذریعہ بھی رہے ہوں گے۔

آثارِ قدیمہ کے ماہرین اس دریافت کو ماین تہذیب کے سماجی ڈھانچے کو سمجھنے کی سمت ایک اہم قدم قرار دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مزید تحقیق اور کھدائیوں کے ذریعے اس بات کا امکان ہے کہ اس کھیل کے قواعد، اس کے استعمال کے مواقع اور اس کی علامتی اہمیت کے بارے میں مزید شواہد سامنے آئیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ماین تہذیب جاتا تھا ہوتے تھے اس کھیل اور اس

پڑھیں:

فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا

بدنام زمانہ جنسی اسکینڈل کے سرغنہ جیفری ایپسٹین کی طرح اس کا مبینہ ساتھی اور فرانسیسی ماڈل اسکاؤٹ ڈینیئل سیاد اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں ماڈل ڈینیئل سیاد کے خلاف جنسی زیادتی، انسانی اسمگلنگ اور خواتین کو دھوکے سے جنسی استحصال کے نیٹ ورک میں شامل کرنے کے الزامات کی تحقیقات جاری تھیں تاہم ان پر ابھی تک باقاعدہ فردِ جرم عائد نہیں کی گئی تھی۔

فرانس میں مردہ پائے گئے ماڈل اسکأٹ ڈینیئل سیاد کی موت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب متعدد خواتین کو جنسی استحصال کے نیٹ ورک میں پھانسنے اور انسانی اسمگلنگ سے متعلق سنگین الزامات کی تحقیقات جاری تھیں۔

فرانسیسی پراسیکیوٹر نے بتایا کہ 69 سالہ ڈینیئل سیاد کی لاش پیرس کے نواحی علاقے کولومب میں واقع ان کی رہائش گاہ سے برآمد ہوئی۔ موت کی وجوہات جاننے کے لیے باضابطہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فرانزک ٹیسٹس بھی کرائے جائیں گے تاکہ موت کی وجہ معلوم کی جاسکے۔

ڈینیئل سیاد پر الزام تھا کہ وہ ماڈلنگ کے شعبے سے وابستہ نوجوان خواتین کا تعارف جیفری ایپسٹین سے کراتا تھا۔

متعدد متاثرہ خواتین کا کہنا ہے کہ سیاد نے انہیں ایپسٹین سے ملوایا جس کے بعد وہ مبینہ طور پر جنسی استحصال کا شکار ہوئیں۔

سیاد کے وکیل کا کہنا ہے کہ اگر پوسٹ مارٹم سے دل کا دورہ موت کی وجہ ثابت ہوتا ہے تو اس میں کئی برسوں سے جاری قانونی دباؤ، ذہنی تناؤ اور غیر یقینی صورتحال کا بھی کردار ہو سکتا ہے۔

ایپسٹین کیس سے منسلک متعدد خواتین نے ڈینیئل سیاد کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی گواہی سے اس پورے نیٹ ورک کے بارے میں مزید اہم معلومات سامنے آ سکتی تھیں۔

سابق فرانسیسی ماڈل جولیٹ نے دعویٰ کیا کہ 2004 میں سیاد نے ان کا تعارف جیفری ایپسٹین سے کرایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سچ تک پہنچنے اور اس نیٹ ورک کے تمام کرداروں کو بے نقاب کرنے کی ایک اہم کڑی ختم ہوگئی۔

اسی طرح سابق سویڈش ماڈل ایبّا کارلسن نے بھی اس امید پر رواں برس فروری میں سیاد کے خلاف شکایت درج کرائی تھی کہ جلد گرفتاریاں ہوں گی اور انصاف ملے گا لیکن ان کی اچانک موت سے یہ امید کمزور پڑگئی ہے۔

خیال رہے کہ ماڈل سیاد کا اپنے خلاف عائد الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انھیں ایپسٹین کی مجرمانہ سرگرمیوں کا علم نہیں تھا اور خود بھی وہ اس کے دھوکے کا شکار ہوئے۔

ڈینیئل سیاد کے وکیل مینیا عرب ٹیگرین کا کہنا تھا کہ فرانسیسی تفتیش کاروں نے ابھی تک سیاد سے باقاعدہ پوچھ گچھ نہیں کی تھی لیکن وہ اپنی صفائی پیش کرنے کے لیے تیار تھے۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق امریکی عدالت کی جانب سے جاری کی گئی تقریباً دو ہزار سے زائد دستاویزات میں بھی ڈینیئل سیاد کا نام سامنے آیا تھا۔

ان دستاویزات میں مبینہ طور پر بتایا گیا کہ سیاد مختلف ممالک کے دوروں کے دوران خواتین کی تصاویر اور معلومات ایپسٹین کو بھیجتے تھے۔

2014 کی ایک ای میل جو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنی تھی اس میں سیاد نے اپنی سرگرمیوں کو ماہی گیری سے تشبیہ دیتے ہوئے لکھا تھا کہ بعض اوقات شکار آسانی سے مل جاتا ہے اور بعض اوقات ایک بھی مچھلی ہاتھ نہیں آتی۔

استغاثہ نے اس زبان کو خواتین کی تلاش سے تعبیر کیا جبکہ سیاد نے اس کی مختلف تشریح پیش کی تھی۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ جیفری ایپسٹین سے وابستہ کسی اہم شخصیت کی موت نے سوالات کو جنم دیا ہو وہ خود 2019 میں نیویارک کی جیل میں مردہ پائے گئے تھے جہاں وہ جنسی اسمگلنگ کے مقدمے کا سامنا کر رہے تھے۔

امریکی حکام نے جیفری ایپسٹین کی موت کو خودکشی قرار دیا تھا تاہم اس پر آج بھی مختلف سوالات اور سازشی نظریات زیرِ بحث رہتے ہیں۔

اسی طرح ایک اور فرانسیسی ماڈلنگ ایجنٹ اور ایپسٹین کے قریبی ساتھی ژاں لوک برونیل بھی 2022 میں پیرس کی جیل میں مردہ پائے گئے تھے۔ حکام نے ان کی موت کو بھی خودکشی قرار دیا تھا۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • جیفری ایپسٹین سے روابط رکھنے والے ماڈلنگ اسکاؤٹ کی پیرس میں پراسرار موت
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار