data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251230-02-7
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے افسران اور ملازمان کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد اور انعامات کے سلسلے کو جاری رکھا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق، یہ اقدامات افسران اور ٹیموں کی حوصلہ افزائی اور کارکردگی میں بہتری کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایس ایس پی نے بہترین انٹروگیشن اور ٹیکنیکل بنیادوں پر ملزمان کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کرنے پر درج ذیل افسران اور ان کی ٹیم کو تعریفی اسناد CC-III اور کیش انعامات ایس ایچ او اجمیر نگری فیض الحسن، ایس ایچ او گلبرگ زاہد لودھی اور ایس ایچ او سپر مارکیٹ فرخ ہاشمی دیے گئے ۔ ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی نے کہا کہ افسران اور ان کی ٹیم کی محنت اور پیشہ ورانہ کارکردگی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ساکھ کو مضبوط کرتی ہے اور شہریوں کے اعتماد میں اضافہ کرتی ہے

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: افسران اور

پڑھیں:

کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار

کراچی:

ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے