امارات : ریت کے طوفان کا خطرہ‘ شہریوں کے لیے ہدایات جاری
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251230-06-4
ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں گرد و غبار کے طوفان کے خدشے کے باعث نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کی جانب سے عوام اور خاص طور پر گاڑی چلانے والوں کے لیے اہم ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کی جانب سے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تیز ہوائیں آنے والے دنوں میں حدِ نگاہ کو متاثر کر سکتی ہیں جس کے باعث ڈرائیونگ کے دوران خطرناک صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز اور گھروں اور عمارتوں کے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
لاہور: دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار کیو سک تک پہنچ گئی ہے۔دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانےدرجے کا سیلاب ہے ۔پانی کا بہاؤ بڑھ کر 73 ہزار 635 کیو سک تک پہنچ گیا ۔اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ میں بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔بلوچستان میں سبی ڈویژن کے دریائے لہڑی میں ہیڈگوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 95 ہزار 913 کیو سک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسر ی جانب سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پھنسے تمام 5 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں افراد کام کے لیے گئے تھے واپسی پر کشتی خراب ہوگئی تھیواضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔