data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کے انتقال پر ملک بھر میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی ہے، جس کے باعث بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے جاری میچز کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میچز کے ازسرِنو شیڈول سے متعلق اعلان جلد کیا جائے گا۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ فیصلہ سابق وزیر اعظم کی وفات پر قومی سطح کے غم اور احترام کے پیش نظر کیا گیا ہے، تاکہ کھلاڑیوں، شائقین اور عوام کو اس سانحے پر سوگ منانے کا موقع دیا جا سکے۔

واضح رہے کہ خالدہ ضیا 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ وہ جگر کے عارضے سمیت متعدد پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا تھیں اور کافی عرصے سے دارالحکومت ڈھاکا کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ مقامی وقت کے مطابق ان کا انتقال صبح 6 بجے ہوا، جس کی تصدیق سرکاری ذرائع کی جانب سے بھی کی گئی۔

گزشتہ روز ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو انتہائی تشویشناک قرار دیا تھا۔ اس حوالے سے ان کے علاج پر مامور میڈیکل بورڈ کے رکن ڈاکٹر ضیاء الحق نے بتایا تھا کہ خالدہ ضیا کو لائف سپورٹ پر رکھا گیا ہے اور باقاعدگی سے ڈائیلاسس کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق جب بھی ڈائیلاسس کا عمل روکا جاتا تو مریضہ کی حالت میں واضح بگاڑ آ جاتا تھا۔

ڈاکٹر ضیاء الحق کا کہنا تھا کہ زیادہ عمر اور بیک وقت کئی سنگین بیماریوں کے باعث ہر مرض کا مکمل علاج ممکن نہیں رہا تھا، جس کے سبب ان کی صحت مسلسل تنزلی کا شکار رہی۔

سابق وزیر اعظم کے انتقال کے بعد بنگلادیش میں سیاسی، سماجی اور اسپورٹس حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے، جب کہ بی پی ایل میچز کی معطلی کو اسی قومی سوگ کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی

گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
  • ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
  • فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ٹویٹ کیس کی سماعت ملتوی
  • میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے