شاہکوٹ سمندری، چنیوٹ، فیروزوالہ میں دھند سے ٹریفک حادثات،2 بھائیوں سمیت 7 جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
ننکانہ + سانگلہ ہل + فیروز والہ + چنیوٹ + سمندری (نمائندگان) دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 2 بھائیوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ شاہ کوٹ روڈ پر میرپور سٹاپ کے قریب تیز رفتار بس مخالف سمت سے آنیوالے رکشہ سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجہ میں دو بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ زخمیوں 20 سالہ عبدالغنی، 40 سالہ صدی احمد اور 15 سالہ بلال کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہکوٹ داخل کرا دیا گیا۔ جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 14 سالہ سجاد، 20 سالہ وقاص اور 20 سالہ شکیل کے ناموں سے ہوئی۔ فیروزوالہ میں تھانہ صدر کے علاقہ غازی پھاٹک کے قریب آئل ٹینکر کھلے مین ہول میں گر جانے کے باعث ڈرائیور شہنور خان جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کراچی کا رہائشی تھا۔ دریں اثناءسمندری میں گوجرہ روڈ پر 139 گ ب کے قریب بھوسے سے لدی ٹرالی خراب ہونے کی وجہ سے سڑک کے درمیان کھڑی تھی، باراتیوں کی وین ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں خالد محمود اور ایک خاتون جاں بحق ہو گئے اور عدنان‘ ثقلین سمیت تین زخمی ہو گئے۔ بارات سمندری سے سرگودھا واپس جا رہی تھی۔ چنیوٹ میں لاہور روڈ پر برجیاں سٹاپ کے قریب دھند کے باعث ٹریکٹر ٹرالی کی اے سی بس کو پیچھے سے ٹکر کے نتیجے میں ٹرالی ڈرائیور 40 سالہ فلک شیر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جاں بحق ہو کے قریب
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔