سال 2026 کا آغاز سپر مون اور وولف مون کے دلکش فلکیاتی مظاہرے سے ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
ویب ڈیسک: فلکیاتی شائقین کے لیے سال 2026 کا آغاز ایک شاندار اور یادگار فلکیاتی منظر کے ساتھ ہونے جا رہا ہے۔ ماہرینِ فلکیات کے مطابق 3 جنوری 2026 کو مکمل چاند اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ نمودار ہوگا، جسے روایتی طور پر وولف مون کہا جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مکمل چاند سورج غروب ہونے کے فوراً بعد آسمان پر نظر آئے گا۔ اس موقع پر چاند زمین کے قریب ترین مقام پر ہوگا، جس کے باعث وہ عام مکمل چاند کے مقابلے میں زیادہ بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دے گا، جسے سپر مون کہا جاتا ہے۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ہیومن اپیل این جی او کے درمیان ایم او یو پر دستخط
فلکیاتی ماہرین کے مطابق سپر مون کے دوران چاند کی غیر معمولی چمک آسمان کو ایک مسحور کن منظر میں تبدیل کر دیتی ہے، اور اس نظارے سے لطف اندوز ہونے کے لیے کسی خاص آلات یا دوربین کی ضرورت نہیں ہوتی۔
ماہرین نے مزید بتایا کہ سال 2026 میں اس کے بعد نومبر اور دسمبر میں مزید دو سپر مون بھی دیکھنے کو ملیں گے، جو نہ صرف فلکیات کے شائقین بلکہ عام افراد کے لیے بھی ایک یادگار تجربہ ثابت ہوں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
پشاور (نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی سرکاری پنشنرز کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
حکومتی اعلامیے میں کہا گیا کہ پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا اور اس سے تمام صوبائی سرکاری پنشنرز مستفید ہو سکیں گے۔
محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں پنشن میں اضافے کے حوالے سے اہم نکات اور شرائط واضح کی گئی ہیں۔
جس میں کہا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ 30 جون 2026 تک حاصل کردہ نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا اور یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے کے حقدار ہوں گے۔
یہ اضافہ فیملی پنشن اور کمپیشنٹ الاؤنس کے کیسز پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم صوبائی حکومت کے اہل پنشنرز بھی مقررہ شرائط و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ پہلے سے ملنے والی کسی بھی “خصوصی اضافی پنشن” پر لاگو نہیں ہوگا۔
خیبرپختونخوا حکومت کے اس اقدام کو صوبے کے لاکھوں ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے خاندانوں کے لیے موجودہ معاشی صورتحال میں ایک بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے