data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: نئے سال کے آغاز پر کراچی کے شہریوں کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے اعلان  کیا گیا ہے کہ ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی۔

سینئر صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے اورنج لائن کے گرین لائن میں انضمام کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے لاکھوں شہریوں کے روزمرہ سفر میں نمایاں آسانی پیدا ہوگی اور کراچی میں جدید سفری سہولیات کے خواب کو عملی شکل ملے گی۔

شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ ایدھی اورنج لائن کے چار کلومیٹر طویل ٹریک کو گرین لائن بی آر ٹی سے مکمل طور پر منسلک کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اورنگی ٹاؤن کے مکینوں کو نمائش چورنگی اور ناگن چورنگی تک سفر میں براہِ راست سہولت حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں مسافروں کو اورنج لائن کے اختتام پر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور انہیں الگ الگ ذرائع استعمال کرنا پڑتے تھے، تاہم سندھ حکومت نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں بی آر ٹی لائنز کو یکجا کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے نتیجے میں اب مسافروں کو الگ الگ کرایہ بھی ادا نہیں کرنا ہوگا۔

سینئر وزیر نے کہا کہ گرین لائن بی آر ٹی کا انتظام سندھ حکومت کو منتقل ہونے کے بعد اس کی یومیہ رائیڈر شپ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو پہلے 55 ہزار تھی اور اب بڑھ کر 75 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کا ہدف ہے کہ گرین لائن اور ایدھی اورنج لائن بی آر ٹی کے ذریعے روزانہ ایک لاکھ مسافر سفر کریں، تاکہ شہریوں کو ذاتی گاڑیوں پر انحصار کم کرنا پڑے اور ٹریفک کے دباؤ میں بھی کمی آئے۔

شرجیل میمن نے اس موقع پر اعلان کیا کہ نئے سال کے آغاز پر کراچی کے لیے ڈبل ڈیکر بسیں بھی شروع کی جا رہی ہیں، جو ابتدائی طور پر ملیر سے شاہراہ فیصل تک تجرباتی بنیادوں پر چلیں گی۔ جدید الیکٹرک بسیں بھی کراچی پہنچ چکی ہیں اور مستقبل میں مزید ڈبل ڈیکر بسیں شہر کے مختلف روٹس پر متعارف کروائی جائیں گی، جن سے ٹریفک مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حیدرآباد میں پیپلز بس سروس کے روٹس میں اضافہ کیا جا رہا ہے جب کہ خیرپور، شکارپور اور ٹنڈوالہیار میں بھی جلد پیپلز بس سروس کا آغاز کیا جائے گا۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے میں رائٹ آف وے پر عملی کام شروع ہو چکا ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ اور پیپلزپارٹی کی قیادت کی ہدایت ہے کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کسی کو سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دے گی اور قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈبل ڈیکر بسیں لائن بی آر ٹی اورنج لائن سندھ حکومت گرین لائن انہوں نے

پڑھیں:

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن