اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
پاکستان اور سعودی عرب نے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نئے سال کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جس کا شہزادہ فیصل بن فرحان نے گرمجوشی سے جواب دیا۔
اسحاق ڈار نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط اور فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسحاق ڈار ٹیلیفونک رابطہ دوطرفہ تعلقات سعودی وزیر خارجہ وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار ٹیلیفونک رابطہ دوطرفہ تعلقات وی نیوز اسحاق ڈار
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔