وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی پنجاب اسمبلی آمد پر ہنگامہ آرائی، تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 December, 2025 سب نیوز

لاہور (سب نیوز)پنجاب اسمبلی میں وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی آمد پر ہونے والی ہنگامہ آرائی پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ سامنے آگئی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں ہلڑ بازی میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کی تجویز دی گئی ہے، معاملے کی تفتیش میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لینے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اپوزیشن نے وزیراعلی خیبر پختونخوا کیساتھ آنے والوں کے صرف ناموں کی فہرست دی، اپوزیشن کی دی گئی ناکافی لسٹ کے باعث شناخت میں مشکلات ہوئیں، مطیع اللہ برقی نام کے شخص نے جھوٹ بول کر اسمبلی میں داخلے کی کوشش کی۔تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ کہ صوبائی وزیرکے پی مینا خان نے تصدیق کی کہ مطیع اللہ برقی ایم پی اے اشفاق نہیں، مطیع اللہ برقی کوباہر جانے کا کہنے پر انہوں نے سکیورٹی سے ہاتھا پائی اورگالم گلوچ کی، اپوزیشن نے کہا تھا کہ شناخت کے لیے 2پی ٹی آئی ارکان مین گیٹ پر رہیں گے، جو نہ ہو سکا۔
رپورٹ کے مطابق اپوزیشن کی لسٹ میں شناختی کارڈ نمبر، تصاویر،گاڑیوں کے نمبر میں سے کچھ نہیں تھا، مکمل ڈیٹا نا ہونے کے باعث شناخت میں مشکلات آئیں، اسمبلی سکیورٹی نے تحمل سے شناخت کا کہا جس پرگالم گلوچ اور دھکم پیل کی گئی، اپوزیشن کی جانب سے دی گئی لسٹ میں سزا یافتہ حیدر مجید کا نام بھی شامل تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصاحب اقتدار دل بڑا کریں، حالات بدلنے کیلئے ملاقات کی بھیک مانگتا ہوں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر صاحب اقتدار دل بڑا کریں، حالات بدلنے کیلئے ملاقات کی بھیک مانگتا ہوں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کی ملاقات یواے ای یمن میں کسی بھی فریق کوعسکری یا مالی معاونت کا عمل فوری بند کرے، سعودی عرب آئی ایم ایف کا قرض پروگرام کے تحت الیکٹرک گاڑیوں اور بائیکس پر 18فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مطالبہ سی ڈی اے نے تین سیکٹرز کے 250 متاثرین کو پلاٹس الاٹ کردئیے ،، D/13,E/13, F/13 کے متاثرین کی دوسری بیلٹنگ 20جنوری کو ہو.

.. معدنیات اور اے آئی سمیت کئی شعبوں میں چینی سرمایہ کاری مسلسل بڑھ رہی ہے، وزیر خزانہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وزیراعلی خیبر پختونخوا پنجاب اسمبلی

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پانچ اگست کا جلسہ فیصلہ کن ہوگا، آئندہ لائحہ عمل قوم کے سامنے رکھا جائے گا: سہیل آفریدی
  • 100 روپے کا موبائل لوڈ کروانے پر اصل بیلنس کتنا ملتا ہے؟ ٹیکس کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے تباہی، 28 افراد جاں بحق، 47 گھر متاثر
  • سہیل آفریدی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن