ترکیہ: پولیس اور داعش کے درمیان جھڑپیں، 6 دہشت گرد ہلاک، 3 اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ترک پولیس اور کالعدم دہشت گرد تنظیم داعش کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، جن کے نتیجے میں داعش کے 6 ارکان ہلاک جبکہ 3 ترک پولیس افسران جاں بحق ہو گئے۔
عالمی میڈیا رپورٹ میں ترک وزیر داخلہ کے مطابق سکیورٹی اداروں کو خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ داعش سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد یالووا میں موجود ہیں اور کسی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، اطلاعات کی بنیاد پر پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا، جس دوران دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے تبادلے میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی اور دونوں جانب سے شدید گولہ باری ہوئی، پولیس کی مؤثر اور بروقت کارروائی کے نتیجے میں 6 داعش ارکان موقع پر مارے گئے۔
وزیر داخلہ نے شہید پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ترک سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گی، انہوں نے کہا کہ ترکی کی سلامتی پر حملہ کرنے والوں کو ہر حال میں انجام تک پہنچایا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد جہنم واصل
سیکیورٹی فورسز نے آپریشن العزم کے تحت مستونگ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گرد جہنم واصل کردیے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کیخلاف بھرپور اور مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں بلوچستان میں مستونگ کےعلاقے کھڈ کوچہ میں کامیاب کارروائی کے دوران فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد جہنم واصل کردیے گئے۔
کامیاب آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے زیرِ استعمال موٹر سائیکلوں کو بھی ضبط کر لیا۔
بلوچستان آپریشن العزم: مستونگ میں بڑی کامیابی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاکسیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں فتنۃ الہندوستان کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی بھی برقرار ہے۔ حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کارروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔