Islam Times:
2026-07-24@06:58:48 GMT

2025ء میں اسرائیل کا جنگی ریکارڈ سامنے آ گیا

اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT

2025ء میں اسرائیل کا جنگی ریکارڈ سامنے آ گیا

امریکا کے ڈیٹا مانیٹرنگ ادارے ایکلِڈ (ACLED) کی تازہ رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے 5 دسمبر 2025ء تک اسرائیل نے کم از کم 10 ہزار 631 فوجی حملے کیے، جو ایک سال میں کسی بھی ریاست کی جانب سے سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے ڈیٹا مانیٹرنگ ادارے ایکلِڈ (ACLED) کی تازہ رپورٹ کے مطابق سال 2025ء کے دوران اسرائیل نے دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ بیرونِ ملک فوجی کارروائیاں کیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم جنوری سے 5 دسمبر 2025ء تک اسرائیل نے کم از کم 10 ہزار 631 فوجی حملے کیے، جو ایک سال میں کسی بھی ریاست کی جانب سے سب سے زیادہ تعداد ہے۔ ان حملوں کا دائرہ فلسطین، ایران، لبنان، شام، یمن اور قطر تک پھیلا رہا۔ ایکلِڈ کے مطابق سب سے زیادہ کارروائیاں غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں ہوئیں، جہاں مجموعی طور پر 8 ہزار 332 حملے ریکارڈ کیے گئے۔ صرف غزہ میں 7 ہزار 24 اور مغربی کنارے میں 1 ہزار 308 حملے ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق 2025ء میں غزہ میں 70 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور کم از کم 62 ہزار زخمی ہوئے۔

لبنان میں اسرائیل کی جانب سے 1 ہزار 653 حملے کیے گئے، جو اوسطاً روزانہ پانچ حملوں کے برابر ہیں۔ جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان، وادی بقاع اور بیروت کے مضافاتی علاقوں میں حملے جاری رہے۔ ایران کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 13 جون 2025ء کو اسرائیل نے 200 طیاروں کے ذریعے بڑے پیمانے پر حملے کیے، جن میں جوہری، فوجی اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں کے دوران ایران کے مختلف صوبوں میں کم از کم 379 کارروائیاں ہوئیں۔ یمن میں اسرائیل نے حوثیوں کے خلاف 48 حملے کیے، جن میں صنعاء ایئرپورٹ، حدیدہ بندرگاہ اور بجلی گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔ 28 اگست کو صنعاء میں حوثی حکومت کے اجلاس پر حملے میں وزیراعظم سمیت کئی اعلیٰ حکام ہلاک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق 9 ستمبر 2025ء کو اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر بھی حملہ کیا، جہاں غزہ جنگ بندی سے متعلق مذاکرات جاری تھے۔ اس حملے میں چھ افراد جاں بحق ہوئے۔ ایکلِڈ کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار مصدقہ رپورٹس پر مبنی ہیں، تاہم تنازعاتی علاقوں میں محدود رسائی کے باعث اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ اسرائیل نے حملے کیے

پڑھیں:

ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق

فائل فوٹو۔

ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔ 

بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔

والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، بحیرۂ احمر سے دو جنگی بحری جہاز واپس بلانے کا اعلان
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق