ادارہ جاتی کار کردگی، ڈریپ کا پہلا نمبر، اسٹیٹ بینک دوسرا ،ایف بی آر کا تیسرا نمبر WhatsAppFacebookTwitter 0 31 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر عبید اللہ کی تعیناتی 7مارچ 2025کوعمل میں آئی جس کے بعد ڈریپ کے اندر ہنگامی بنیادوںپر اصلاحات کا عمل شروع کیا گیا، 9ماہ کے قلیل عرصہ میں ریگولیٹر ی اتھارٹی نے پاکستان کے بڑے بڑے اداروں کو کارکردگی میں پیچھے چھوڑ دیا ۔ ڈریپ نے ادارہ جاتی اصلاحات میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

ڈاکٹر عبیداللہ کی سربراہی میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے 21اصلاحات مکمل کیں۔ جبکہ اسٹیٹ بینک نے 8اور ایف بی آر نے 7اصلاحات مکمل کیں ۔پاکستان میں اداروں کی جانب سے مالی بچت کرنیوالوں میں ڈریپ پہلے نمبر پر رہا ۔ ڈرگ ریگولیٹر ی اتھارٹی نے 19ہزار ملین کی بچت کی ، پلانٹ اینڈ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ نے 9ہزار ملین کی بچت کی جبکہ تیسرے نمبر پر آئیسکونے 7ہزار ملین روپے کی بچت کی صحت کے شعبے میں سب سے زیادہ اصلاحات مکمل کرنے والے ادارے کا نام بھی ڈرگ ریگولیٹر ی اتھارٹی ہے جس نے تقریبا 35ریفارمز کی ہیں ، دوسرے نمبر پر منیوفیکچرنگ کا شعبہ ہے جس نے تقریبا 18ریفارمز کیں ،ایگر ی کلچر اینڈلائیو سٹاک کے شعبے نے 8ریفارمز کیں۔وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ڈاکٹر عبید اللہ کی سربراہی میں 9ماہ کی قلیل مدت میں شاندار ادارہ جاتی کارکردگی پرڈریپ کو ریفارم چئمپیئن ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ویژن کو مد نظر رکھتے ہوئے ادویات کی برآمدات کو بڑھانے کا سفر جاری و ساری۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسعودی کابینہ کی پاکستان کیساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کی مفاہتی یادداشت کے مسودے کی منظوری سعودی کابینہ کی پاکستان کیساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کی مفاہتی یادداشت کے مسودے کی منظوری پاکستان کا یمن میں تشدد بڑھنے پرگہری تشویش اور سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اظہار اوگرا کا عوام کو نئے سال کا تحفہ، ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا زرمبادلہ میں اضافہ ، دس لاکھ نئے ٹیکس دہندگان نظام میں شامل ہوئے، وزیراعظم چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ازبک سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ملکی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ادارہ جاتی

پڑھیں:

پاپ کوئین میڈونا کی شاندار واپسی، ’کنفیشنز 2‘ بل بورڈ 200 پر نمبر ون

عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ اسٹار میڈونا نے ایک بار پھر اپنی مقبولیت کا لوہا منواتے ہوئے اپنے نئے البم ’کنفیشنز 2‘ کے ساتھ امریکا کے معروف بل بورڈ 200 البمز چارٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

66 سالہ میڈونا کو جدید پاپ موسیقی کی تاریخ کی سب سے بااثر شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے، جو 4 دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط اپنے کیریئر میں وہ درجنوں عالمی ہٹ گانے اور متعدد کامیاب البمز پیش کرچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میڈونا کا نیا البم ‘کنفیشنز 2‘ ریلیز، گانوں میں ذاتی زندگی کی عکاسی، سابق شوہر پر طنز

انہیں ’کوئین آف پاپ‘ کے لقب سے بھی جانا جاتا ہے، جبکہ موسیقی، فیشن اور اسٹیج پرفارمنس کے میدان میں ان کی جدت نے انہیں دنیا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی خواتین فنکاروں میں شامل کر دیا ہے۔

بل بورڈ 200 کی جاری ہونے والی تازہ درجہ بندی کے مطابق دوسرے نمبر پر اولیویا روڈریگو کا البم جبکہ تیسرے نمبر پر ایلا لینگلے کا ’ڈینڈیلائن‘ موجود ہے۔

https://x.com/Bubblebathgirl/status/2078941004296532396

چارٹ میں چوتھی پوزیشن مورگن والن کے ’آئی ایم دا پروبلم‘  اور 5ویں نمبر پر کینیڈین ریپر ڈریک کے البم ’آئس مین‘ نے حاصل کی۔

ٹاپ 10 میں شامل دیگر البمز میں نوح کہان کا ’دا گریٹ ڈیوائیڈ‘ چھٹے، کین کارسن کا ’ایکسپیریمینٹ‘ 7ویں، پاپ لیجنڈ مائیکل جیکسن کا لازوال البم ’تھرلر‘ 8ویں، سیینا اسپیرو کا ’وزیٹر‘ 9ویں اور مرحوم کنٹری موسیقار ٹوبی کیتھ کا ’بگیسٹ ہٹ 35‘  10ویں نمبر پر رہا۔

مزید پڑھیں: گلوکارہ میڈونا کے مداح نے 18 ٹیٹو بنوا کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

تازہ بل بورڈ چارٹ اس بات کی بھی عکاسی کرتا ہے کہ موسیقی کی دنیا میں نئے البمز کے ساتھ ساتھ کلاسک ریکارڈنگز بھی اپنی کشش برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

مائیکل جیکسن کے شہرۂ آفاق البم ’تھرلر‘ کی ٹاپ 10 میں مسلسل موجودگی اس کی مقبولیت اور عالمی موسیقی پر اس کے دیرپا اثرات کا واضح ثبوت سمجھی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بل بورڈ پاپ کوئین پاپ لیجنڈ ڈریک فیشن مائیکل جیکسن موسیقی میڈونا

متعلقہ مضامین

  • اگر آپ ذہین ہیں تو اس لاکر کا درست کوڈ بتایئے؟
  • پاپ کوئین میڈونا کی شاندار واپسی، ’کنفیشنز 2‘ بل بورڈ 200 پر نمبر ون
  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • شہرِ دل رُبا۔۔۔۔ راول پنڈی (تیسرا اور آخری حصہ)
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف