عازمین حج2026؛ لازمی تربیت کا پہلا مرحلہ کل سے شروع
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
سٹی 42: عازمین حج 2026 کی لازمی تربیت کا پہلا مرحلہ یکم جنوری کو اسلام آباد سے شروع ہو رہا ہے۔
ترجمان مذہبی امور نے کہا تربیتی شیڈول کی اطلاع موبائل ایپ ’پاک حج2026‘ اور SMS کے ذریعے کی جا رہی ہے ۔شیڈول کی معلومات وزارت ِ مذہبی امور کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔
2 جنوری کو ایبٹ آباد، 3 جنوری کو گھوٹکی، ٹھٹھہ، کوٹلی آزاد کشمیر میں تربیتی پروگرام منعقد ہوں گے۔4 جنوری کو میرپور آزاد کشمیر، ٹنڈو محمد خان، خیر پور سندھ میں عازمین حج تربیت حاصل کریں گے۔5 جنوری کو آزاد کشمیر کے شہر راولا کوٹ، بدین، نوشہرو فیروز میں حج تربیتی کیمپ لگے گا۔
مسلمان کھلاڑی کی نیوزی لینڈ دورہ سے قبل طوفانی سینچری،بھارتی سلیکٹرز کو کھلا پیغام
6 جنوری کو فتح جنگ ، دادو اور تھرپارکر (مٹھی) کے گرد و نواح کے عازمین حج کو تربیت فراہم کی جائے گی۔7 جنوری کو عمر کوٹ، لاڑکانہ، ہری پور، 8 جنوری کو میرپور خاص، شہداد کوٹ، مانسہرہ میں حج تربیتی پروگرام ہو گا۔ایک روزہ حج تربیتی پروگرام ملک بھر میں مرحلہ وار تحصیل کی سطح پر فروری تک جاری رہیں گے۔
عازمینِ حج اصل شناختی کارڈ اور حج درخواست کی کمپیوٹرائزڈ رسید اپنے ہمراہ رکھیں ۔عازمینِ حج اپنے شیڈول کے مطابق ایک روزہ تربیتی پروگرام میں شرکت کریں۔
بالائی علاقوں میں بارش برفباری ؛ محکمہ موسمیات نے اہم الرٹ جاری کردیا
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: جنوری کو
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان