نئے سال پر ایل پی جی 10 روپے 69 پیسے فی کلو مہنگی
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
پاکستان میں سال نو کے آغاز سے قبل ہی مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) 10 روپے 69 پیسے فی کلو مہنگی کردی گئی۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں یکمشت ساڑھے 11 روپے سے زائد کے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2026ء سے ہوگا، یوں 11 اعشاریہ 8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 126 روپے 9 پیسے ہوا ہے۔
اوگرا اعلامیے کے مطابق ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 219 روپے 68 پیسے اور گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 592 روپے 19 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
اس سے قبل اوگرا نے دسمبر کے لیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔
ایل پی جی کے 11 اعشاریہ 8 کلوگرام سلنڈر کی قیمت 87 روپے 21 پیسے بڑھائی گئی تھی، جس کے بعد اب جنوری کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا گیا ہے
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایل پی جی کی فی کلو
پڑھیں:
پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
اسلام آباد: پاکستان میں سریے کی قیمت جمعرات 23 جولائی 2026 کو مجموعی طور پر مستحکم رہی، تاہم مختلف برانڈز اور گریڈز کے لحاظ سے معمولی فرق دیکھا گیا۔ تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کے لیے جاری کردہ تازہ مارکیٹ اپ ڈیٹ کے مطابق ملک بھر میں سریے کی قیمت 258 روپے سے 265 روپے فی کلوگرام کے درمیان برقرار ہے۔
تعمیراتی ماہرین کے مطابق رہائشی اور کمرشل منصوبوں میں سب سے زیادہ گریڈ 40 اور گریڈ 60 سریا استعمال کیا جاتا ہے، کیونکہ یہ مضبوطی اور معیار کے لحاظ سے موزوں تصور کیے جاتے ہیں۔
پاکستان میں سریے کے تازہ ریٹس
سریے کا گریڈ قیمت (روپے فی کلوگرام)
گریڈ 40 260 روپے
گریڈ 60 265 روپے
مارکیٹ ریٹ 258 سے 265 روپے
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سریے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کئی عوامل سے متاثر ہوتا ہے، جن میں خام مال کی قیمت، بجلی اور گیس کے نرخ، ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور تعمیراتی شعبے کی مجموعی طلب شامل ہیں۔
انہوں نے خریداروں اور بلڈرز کو مشورہ دیا ہے کہ بڑی مقدار میں سریا خریدنے سے قبل مقامی ڈیلرز سے تازہ نرخ ضرور معلوم کریں، کیونکہ مختلف شہروں، برانڈز اور مینوفیکچررز کے لحاظ سے قیمتوں میں معمولی فرق ہو سکتا ہے۔
تعمیراتی صنعت سے وابستہ ماہرین کے مطابق اگر خام مال یا توانائی کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی آتی ہے تو آئندہ دنوں میں پاکستان میں سریے کی قیمت بھی متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے مارکیٹ کی صورتحال پر نظر رکھنا ضروری ہے۔