ریسکیو 1122 کیلئے 2025ء مصروف ترین رہا
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے لیے سال 2025 مصروف ترین سال رہا اور اپنی ذمے داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔
ریسکیوئر انسانیت کی خدمت میں مصروف رہے، سال 2025ء میں ریسکیو 1122 نے 24 لاکھ 99 ہزار سے زائد ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کیا اور 28 لاکھ 82 ہزار سے زائد متاثرین کو ریسکیو سروسز فراہم کیں۔
ریسکیو 1122 پنجاب نے 4 لاکھ 92 ہزار سے زائد روڈ ٹریفک حادثات اور آتشزدگی کے 28 ہزار 773 واقعات پر ریسپانس کیا۔
سیلاب میں 1500 سے زائد کشتیوں کے ذریعے 4 لاکھ 70 ہزار سے زائد لوگوں کو ریسکیو کیا گیا۔ 26 لاکھ لوگوں اور 21 لاکھ سے زائد جانوروں کو پیشگی انخلا سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کے مطابق سال 2025 میں ایئر ایمبولینس سروس نے 190 شدید علیل مریضوں کو دور دراز کے علاقوں سے بڑے شہروں میں بہتر نگہداشت کے لیے منتقل کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ریسکیو 1122
پڑھیں:
حکومت نے 11 ماہ میں عوام اور کاروباری اداروں کی جیبوں سے سوا 11 ہزار ارب روپے کا ٹیکس نکال لیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2026ء) حکومت نے 11 ماہ میں عوام اور کاروباری اداروں کی جیبوں سے سوا 11 ہزار ارب روپے کا ٹیکس نکال لیا، ایف بی آر نے پہلے 11 ماہ میں 11 ہزار 257 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا ، مئی میں 994 ارب روپے وصول کیے ۔ تازہ ترین حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں نظرثانی شدہ اہداف کے مطابق جاری ہیں۔ مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق 864 ارب روپے کے ٹیکس شارٹ فال کا تاثر ابتدائی 14 ہزار 130 ارب روپے کے ہدف کی بنیاد پر دیا جا رہا ہے جو گمراہ کن ہے۔معاشی حالات میں تبدیلی کے بعد آئی ایم ایف کی مشاورت سے ریونیو ہدف تقریباً 13 ہزار ارب روپے تک ایڈجسٹ کیا گیا۔ مشیر وزیر خزانہ نے کہا کہ مہنگائی،درآمدات اور عالمی صورتحال میں تبدیلی کے باعث اہداف پر نظرثانی معمول کا مالی عمل ہے، نظرثانی شدہ مالی فریم ورک کیتحت ایف بی آر کی کارکردگی مضبوط،11 ماہ کا تقریباً مکمل ہدف حاصل کیا گیا، ایف بی آر نے پہلے 11 ماہ میں 11 ہزار 257 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا جبکہ مئی میں 994 ارب روپے وصول کیے۔(جاری ہے)
مشیر وزیر خزانہ نے کہا کہ مئی میں ایف بی آر نے ماہانہ ہدف کا 97 فیصد جبکہ 11 ماہ کے ہدفکا 99.8 فیصد حاصل کیا، موجودہ کارکردگی ریونیو بحران یا بڑے ٹیکس شارٹ فال کے دعوؤں کی نفی کرتی ہے، جون 2026 کا 1 ہزار 727 ارب ریونیو ہدف 15 فیصد اضافے کے ساتھ نظرثانی شدہ مالی فریم ورک کے مطابق قابل حصول ہے، کاروباری طبقے اور سرمایہ کار غیر معمولی ٹیکس اقدامات سے متعلق قیاس آرائیوں پر توجہ نہ دیں، مالی معاملات پر تبصرہ پرانے اہداف کے بجائے موجودہ معاشی حقائق اور درست اعداد و شمار پر ہونا چاہیے۔