صدر اور وزیرِاعظم کی قوم کو نئے سال کی مبارکباد، ترقی و خوشحالی کی دعا
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نئے سال کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قومی اتحاد کے ذریعے درپیش چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اگرچہ مختلف مشکلات سے دوچار ہے لیکن قوم بے بس نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد، استقامت، تخلیقی صلاحیت اور یقین کے ساتھ تمام چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے اور ہمیں بحیثیت قوم اپنی ذمہ داریوں کی تجدید کرنا ہوگی۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ملک کے نگہبان ہونے کی حیثیت سے قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں تاکہ پاکستان کو درپیش مسائل کا مؤثر حل نکالا جا سکے اور مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ نیا سال پاکستان کے لیے خوشحالی، ترقی اور استحکام کی نوید لے کر آئے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم ملک کی بہتری کے لیے متحد رہے گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2025 دفاعِ وطن کے حوالے سے تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا اور قوم بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو کر پاکستان کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی دیوار بنی رہے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔