عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست پر سماعت 21 جنوری کو ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت 21 جنوری کو مقرر کر دی ہے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر اس کیس کی سماعت کریں گے، جو وکیل غلام مرتضیٰ خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ رجسٹرار آفس نے سماعت کے لیے کاز لسٹ بھی جاری کر دی ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کا ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کرتا ہے؟
عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کی جانب سے تاحال جواب جمع نہیں کروایا گیا۔ گزشتہ سماعت پر بانی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے پاکستان بار کے الیکشن کے باعث سماعت مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی۔
????عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست 21 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر۔جسٹس ارباب محمد طاہر وکیل غلام مرتضی خان کی درخواست پر سماعت کرینگے۔رجسٹرار آفس نے کیس 21 جنوری کو مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کردی۔عدالتی حکم پر عمران خان کا جواب تاحال جمع نہ ہو سکا۔گزشتہ سماعت پر بانی کے… https://t.
— Hussain Ahmed Ch (@HussainAhmedCh8) January 1, 2026
قبل ازیں، عدالتی حکم پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے جواب جمع کرواتے ہوئے عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کی جیل سے آپریشن ہونے کی تردید کی تھی۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ پنجاب کے نام خط، مندرجات کیا ہیں؟
درخواست گزار غلام مرتضیٰ خان کی نمائندگی میں بیرسٹر ظفر اللہ عدالت میں پیش ہوں گے۔ سماعت کے دوران دونوں جانب کے دلائل سنے جائیں گے اور عدالتی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جسٹس ارباب محمد طاہر وزیراعظم عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جسٹس ارباب محمد طاہر وزیراعظم عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ عمران خان کا ایکس ایکس اکاؤنٹ کی درخواست جنوری کو کرنے کی خان کی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔