محکمہ داخلہ پنجاب کی پتنگ بازی کی ممانعت پر عملدرآمد کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں غیر قانونی پتنگ بازی پر سختی سے عملدرآمد کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں، مراسلہ صوبائی کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو ارسال کیا گیا۔حکام نے بتایا کہ حکومتِ پنجاب نے صوبہ کے بعض علاقوں میں غیر قانونی پتنگ بازی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور صوبے بھر میں ’کائٹ فلائنگ ریگولیشنز بل 2025‘ کے تحت پابندی عائد کر دی گئی ہے، صوبائی کابینہ نے قانون کے مطابق صرف 6، 7 اور 8 فروری کو لاہور میں محدود پیمانے پر محفوظ بسنت کی اجازت دی ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ مقررہ وقت سے قبل کسی بھی مقام پر پتنگ بازی یا پتنگ بنانے کی مکمل ممانعت ہے، غیر قانونی پتنگ بازی انسانی جانوں اور عوامی تحفظ کے لیے سنگین خطرہ ہے، اور گزشتہ برسوں میں اس کی وجہ سے کئی راہگیروں کے زخمی ہونے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ داخلہ نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، اور خطرناک پتنگ بازی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی، جشن بہاراں کے دوران صرف ثقافتی سرگرمی کے طور پر محفوظ بسنت کی اجازت ہوگی، تاہم تندی، دھاتی ڈور یا مانجھا لگی ڈور کے استعمال کی کسی صورت اجازت نہیں ہوگی۔غیر قانونی پتنگ سازی یا فروخت کرنے والے بھاری جرمانے اور طویل قید کی سزا کے تحت آ سکتے ہیں، پتنگ بنانے والوں، سامان فراہم کرنے والوں اور پتنگ بازی میں ملوث تمام افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تمام کارروائیاں کائٹ فلائنگ ریگولیشنز بل 2025 کے مطابق ہوں گی۔محکمہ داخلہ کی طرف سے تمام اضلاع کے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہدایات پر عملدرآمد کی مکمل رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال کریں، عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ بسنت کے دوران بھی قوانین کی پاسداری کریں اور محفوظ طریقے سے اس تہوار کو منائیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: غیر قانونی پتنگ محکمہ داخلہ پتنگ بازی
پڑھیں:
امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
امریکا کے ریپبلکن اکثریتی ایوان نمائندگان (ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز) نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیاں روکنے کی ہدایت دینے والی قرارداد منظور کر لی جسے کانگریس کی جانب سے صدر ٹرمپ کے لیے ایک اور علامتی پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر حملہ ہوا تو ایران کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کردیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی
قرارداد 214 کے مقابلے میں 208 ووٹوں سے منظور ہوئی جبکہ چار ریپبلکن ارکان نے بھی ڈیموکریٹس کا ساتھ دیتے ہوئے اس کی حمایت کی۔
یہ قرارداد واشنگٹن سے تعلق رکھنے والی ڈیموکریٹ رکن پرامیلا جے پال نے پیش کی جس میں صدر ٹرمپ کو ہدایت دی گئی ہے کہ کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف امریکی مسلح افواج کی کارروائیاں بند کی جائیں۔
تاہم ماہرین کے مطابق اس قرارداد کی حیثیت زیادہ تر علامتی ہے، کیونکہ حالیہ مہینوں میں بھی کانگریس اس نوعیت کی متعدد قراردادیں منظور کر چکی ہے مگر ان کے نتیجے میں جنگی کارروائیاں نہیں رک سکیں۔
مزید پڑھیے: ایران مذاکرات کے لیے بے تاب، لیکن بامعنی بات چیت ہی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ
قرارداد کی حمایت کرنے والے چار ریپبلکن ارکان میں ٹام بیریٹ (مشی گن)، برائن فٹزپیٹرک (پنسلوانیا)، وارن ڈیوڈسن (اوہائیو) اور تھامس میسی (کینٹکی) شامل ہیں۔
Today, the House PASSED my bipartisan War Powers Resolution to end the war in Iran by a vote of 214-208.
This is a big victory for the vast majority of Americans who want President Trump to end this illegal war and focus on their lives right here at home. pic.twitter.com/ZaE3NtTJdP
— Rep. Pramila Jayapal (@RepJayapal) July 23, 2026
اگرچہ ریپبلکن پارٹی کو ایوان نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں معمولی برتری حاصل ہے تاہم اس قرارداد کی منظوری کو صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر اپنی ہی جماعت کے بعض ارکان کے تحفظات کی علامت بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
ادھر امریکی سینیٹ میں بھی ایران سے متعلق ایک علیحدہ مگر ملتی جلتی قرارداد پر ووٹنگ متوقع تھی۔
یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں مزید شدت لانے کا اعلان کیا ہے اور امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی بھی تصدیق کی ہے۔
مزید پڑھیں: ایران کو ایک امریکی فوجی کے قتل کی کئی گنا زیادہ قیمت چکانی پڑےگی، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ
صدر ٹرمپ نے جمعرات کو ایران اور اس کے اتحادی یمنی حوثی گروپ کو بڑی فوجی سزا دینے کا عندیہ دیا۔ دوسری جانب، عارضی جنگ بندی کے مؤثر طور پر ختم ہونے کے 2 ہفتے بعد امریکی فوج نے ایران پر ایک اور رات فضائی حملے کیے، جس کے جواب میں ایران نے پڑوسی ممالک میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا امریکی ایوان نمائندگان ایران امریکا کشیدگی ٹرمپ کو جنگ روکنے کی ہدایت ڈیموکریٹ رکن پرامیلا جے پال ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز