Islam Times:
2026-07-24@04:18:16 GMT

بھارتی فورسز نے 2025ء میں 84 کشمیری شہید کیے

اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT

بھارتی فورسز نے 2025ء میں 84 کشمیری شہید کیے

ذرائع کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے 34 افراد کو فرضی مقابلوں اور دوران حراست شہید کیا گیا، ان شہادتوں کے نتیجے میں 11 خواتین بیوہ اور 33 بچے یتیم ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ سال گذشتہ 2025ء میں بھی بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اپنے عروج پر رہی اور قابض بھارتی فورسز نے تین خواتین اور سات کم عمر لڑکوں سمیت 84 کشمیری شہید کیے۔ ذرائع کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے 34 افراد کو فرضی مقابلوں اور دوران حراست شہید کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ان شہادتوں کے نتیجے میں 11 خواتین بیوہ اور 33 بچے یتیم ہوئے۔ بھارتی فورسز نے گزشتہ برس 41 املاک کو تباہ کیا جن میں زیادہ تر رہائشی مکانات ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ حریت کارکنان، نوجوانوں، ڈاکٹروں، علمائے کرام، خواتین اور صحافیوں سمیت 7ہزار 4سو 88 افراد کو حراست میں لیا گیا اور ان میں سے بیسیوں کے خلاف ”پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے“ جیسے کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔ حکام نے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد اور عیدگاہ میں عیدیں کی نماز ادا نہیں کرنے دی جبکہ جامع مسجد کو کئی مرتبہ سیل کر کے کشمیری مسلمانوں کو یہاں جمعہ کی نماز ادا نہیں کرنے دی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ دسمبر 2025ء میں بھارتی فورسز نے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی 480 کارروائیوں کے دوران 263 کشمیریوں کو گرفتار کیا۔2025ء میں 213 جائیدادوں پر قبضہ کیا گیا۔ کئی کشمیری سرکاری ملازمین برطرف کر کے انہیں معاشی مشکلات کی طرف دھکیلا گیا۔ اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2025ء تک مقبوضہ علاقے میں رجسٹرڈ بیروزگار نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر 357,328 ہو گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، نعیم احمد خان، آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، ایاز محمد اکبر، پیر سیف اللہ، راجہ معراج الدین کلوال، شاہد اسلام، فاروق احمد ڈار، مولوی بشیر احمد، بلال صدیقی، مشتاق الاسلام، ڈاکٹر حمید فیاض، ایڈووکیٹ میاں عبدالقیوم، محمد رفیق گنائی، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، غلام قادر بٹ، ڈاکٹر شفیع شریعتی، انسانی حقوق کے محافظ خرم پرویز دہلی کے تہاڑ جیل اور دیگر جیلوں سیاسی مقدمات میں نظر بند ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 5 اگست 2019ء سے، جب بھارتی ہندو قوم پرست بی جے پی حکومت نے غیر قانونی پر مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کی بھارتی فوجیوں، پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں نے اب تک 1ہزار 48 کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ 37 سالوں میں 96ہزار4سو 81 کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فورسز نے

پڑھیں:

کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی

فائل فوٹو

کوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق