اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو رواں مالی سال 2025-26 کی پہلی ششماہی میں ٹیکس وصولیوں کے محاذ پر شدید ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے دسمبر تک کے عبوری اعداد و شمار کے مطابق ایف بی آر مقررہ اہداف حاصل کرنے میں بری طرح پیچھے رہ گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف دسمبر 2025 میں ہی ایف بی آر کو تقریباً 21 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا۔ اس ماہ مجموعی عبوری خالص ٹیکس وصولیاں 1425 ارب روپے رہیں جب کہ ہدف 1446 ارب روپے مقرر تھا۔  اس طرح سال کے اختتام پر بھی ٹیکس وصولیوں کی رفتار توقعات کے مطابق نہ رہ سکی۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا دسمبر کی پہلی ششماہی میں ایف بی آر کی مجموعی عبوری خالص ٹیکس وصولیاں 6169 ارب روپے رہیں جب کہ مقررہ ہدف 6490 ارب روپے تھا۔ اس طرح مجموعی شارٹ فال 321 ارب روپے تک پہنچ گیا، جو پہلے 5 ماہ کے 315 ارب روپے کے خسارے سے بھی زیادہ ہے۔

ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر کے حتمی اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد شارٹ فال میں معمولی کمی ممکن ہے، تاہم مجموعی صورتحال بدستور تشویشناک دکھائی دے رہی ہے۔ اس نمایاں کمی کے باعث ایف بی آر کے لیے رواں مالی سال کے نظرثانی شدہ 13.

9 ٹریلین روپے کے ٹیکس ہدف کا حصول ایک بڑا چیلنج بنتا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد حکومت نے آئی ایم ایف کو قائل کر کے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے سے کم کر کے 13.9 ٹریلین روپے مقرر کروایا تھا، مگر مسلسل شارٹ فال نے اس نظرثانی شدہ ہدف کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق رواں مالی سال میں صرف جولائی 2025 وہ واحد مہینہ رہا جب ٹیکس وصولیاں ہدف سے زیادہ تھیں۔ جولائی میں 748 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 757 ارب روپے وصول کیے گئے جب کہ اس کے بعد اگست، ستمبر، اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں ہر ماہ ہدف سے کم ریونیو اکٹھا ہوا۔

ماہرین کے مطابق ٹیکس نیٹ میں کمی، معاشی سست روی اور انتظامی مسائل اس مسلسل شارٹ فال کی بڑی وجوہات ہیں، جو آنے والے مہینوں میں حکومت کے لیے مزید مالی دباؤ پیدا کر سکتے ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ٹیکس وصولیوں ایف بی آر ارب روپے شارٹ فال کے مطابق روپے کے

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہو گی؟
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف