جماعت اسلامی جی بی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، حافظ عبد الباسط
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
جماعت اسلامی استور کے امیر نے کہا کہ ہم سیاسی میدان کو طوائف زدگی اور روایتی آلودگی سے نکالنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ضلع استور حافظ عبد الباسط نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی جی بی کے عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ استور ڈوئیاں میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا سیاسی کردار اصولی سیاست کا مظہر، وحدت کا آئینہ دار، جمہوری اقدار کے فروغ کا بہترین نمونہ، نوجوانوں اور قومی درد مندوں کا مرکز امید اور بالعموم گلگت بلتستان بالخصوص ضلع استور کے روشن مستقبل کا ضامن ہو گا۔ حافظ عبد الباسط نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کی سیاست اقتدار کے حصول کے لیے نہیں بلکہ دینی و سیاسی اقدار کے فروغ، اصول قانون کی بالادستی، عدل و انصاف کی حکمرانی اور قومی وسائل کے تحفظ کے ساتھ ساتھ خطے کی تعمیر و ترقی اور نظام کی اصلاح نیز قومی وحدت کے فروغ کے لیے ہے۔ امیر جماعت اسلامی استور نے مزید کہا کہ جی بی کے تمام حلقوں سمیت استور کے دونوں حلقوں سے جماعت اسلامی نے سب سے اچھے، باکردار، باصلاحیت، ایماندار، فرض شناس، قومی درد رکھنے والے پڑھے لکھے، عصر حاضر کے تقاضوں سے واقف، باشعور، جرات مند، اور عوامی امنگوں کی ترجمانی کرنے والے استور حلقہ 1 سے عبد الرحمن اور حلقہ 2 سے مولانا عبد السمیع کو میدان میں اتارا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی میدان کو طوائف زدگی اور روایتی آلودگی سے نکالنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ حافظ عبد الباسط نے مزید کہا کہ عوام اس فرسودہ نظام میں اصلاحات اور بہتری کے لیے آگے بڑھیں۔ استور کی تعمیر و ترقی و خوشحالی کے لیے جماعت اسلامی کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کرانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ حافظ عبد الباسط نے مزید کہا کہ ہم نے جی بی ایل اے 14 استور 2 سے مولانا عبد السمیع کو ایک مرتبہ پھر سیاسی میدان میں اتارا ہے۔ مولانا عبد السمیع اعلیٰ تعلیم یافتہ، متحرک سیاستدان اور بہادر شخصیت ہیں۔ مولانا عبد السمیع نوجوانوں اور پسے ہوئے طبقوں کے لیے توانا آواز ہیں۔ استور کے غیور عوام اور نوجوان تبدیلی کے خواہاں ہیں، پرانی سیاست اور فرسودہ نظام سے عاجز عوام کے لیے مولانا عبد السمیع امید کی نئی کرن ہے۔ عوامی تائید اور جوانوں کی جدوجہد سے ان شاء الله مولانا عبد السمیع اسمبلی میں پہنچ کر نئی تاریخ رقم کرے گا۔ جماعت اسلامی استور کی قیادت اور اس کے نامزد امیدوار ہر فورم پر عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے استور کی تقدیر بدلنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حافظ عبد الباسط نے مولانا عبد السمیع نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی استور کے کے لیے نے کہا
پڑھیں:
خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان
پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن جلد خیبر پی کے حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026ء میں مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کرانے کے لیے تیار ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔