کرپٹ قیادت کی موجودگی میں سندھ کبھی ترقی نہیں کرسکتا ، رفیق منصوری
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260101-05-11
ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت )کرپٹ قیادت کے ہوتے ہوئے سندھ کبھی ترقی نہیں کرسکتا ، دیانت دار قیادت ہی سندھ کے عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے ، سندھ سنوارو مہم سندھ کی ترقی ، لٹیروں اور ڈاکو راج ، قبضہ مافیا ، منشیات مافیا سے نجات کا ذریعہ بنے گی۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی سانگھڑ کے امیر رفیق منصوری نے ٹنڈوآدم کے نزدیکی گاؤں جان محمد کلوئی میں جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کی شوریٰ اور ذمہ داران کے ایک اہم اجلاس سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اجلاس سے جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کے جنرل سیکرٹری ارشد علی خاصخیلی، نائب امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ مولانا ظہیرالدین جتوئی ، جے آئی کسان بورڈ کے ضلعی صدر مسرور احمد خان، عبدالستار کلوئی ، مشتاق احمد عادل ، مولانا محمد طفیل، عبدالستار انصاری نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ قیادت کے ہوتے ہوئے سندھ کبھی ترقی نہیں کرسکتا ، دیانت دار قیادت ہی سندھ کے عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے ، سندھ سنوارو مہم سندھ کی ترقی اور لٹیروں ڈاکو راج ، منشیات مافیا ، قبضہ مافیا سے نجات کا ذریعہ بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کرپٹ قیادت نہ ہو تو صرف گیس اور پیٹرول کی رائلٹی سے ہی بے شمار ترقیاتی کام کئے جاسکتے ہیں ،دیانت میں برکت ہوتی ہے ضلع سانگھڑ قدرتی اور زرعی وسائل سے مالا مال ضلع ہے لیکن کھپرو شہر کے روڈ ہوں یا کھڈرو شہر شہدادپور ہو یا سانگھڑ ، سنجھورو روڈ ٹنڈوآدم کے مضافاتی روڈ ہوں یا ٹنڈوآدم کا مشرقی حصہ جوہر آباد سب کھنڈرات میں تبدیل ہوچکے ہیں ، پورے ضلع سانگھڑ میں کوئی مثالی اسپتال ہے نہ کوئی تعلیمی ادارہ ، لیکن کرپشن اور لوٹ مار اور لوٹ مار پر اختلاف کی داستانیں ہرسو پھیلی ہوئی ہیں تعلیم ہو یا علاج ضلع میں سہولت میسر نہیں ، ضلع سانگھڑ کے سرکاری اور تعلقہ اسپتال ریفر سینٹر بنے ہوئے ہیں علاج ، لیبارٹری ، ایکسرے الٹرا ساؤنڈ اور دواؤں کی سہولیات ناپید ہیں سندھ دھرتی ماں ہے تو کیا کوئی ماں کو بھی اس طرح لٹیروں کے سپرد کرتا ہے ، کوئی اس کی عزت اور وقار کے ساتھ ایسا کھلواڑ کرتا ہے ، اگر سندھ کو سنوارنا ہے تو سندھ کو لٹیروں اور کرپٹ عناصر سے نجات دلانی ہے جماعت اسلامی سندھ نئے سال کے آغاز سے ہی سندھ سنوارو مہم کا آغاز کررہی ہے ، سندھ سنوارو مہم سندھ کے عوام میں شعور بیدار کرنے اور لٹیروں سے نجات کا باعث بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کب تک لوٹ مار کا تماشا دیکھتے رہیں گے اور خاموش تماشائی بنے رہیں گے کیا سندھ حکومت کے صوبائی وزرا اور ایم پی ایز میں کوئی بھی مرد حر جو نہیں سندھ دھرتی کے حق میں لوٹ مار کے خلاف آواز بلند کرسکے۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کے رہنما مولانا محمد یاسین لاکھو ، شوکت علی کمبوہ ، ڈاکٹر عبدالوحید کلوئی اور محمد شعیب کلوئی بھی شریک تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سندھ سنوارو مہم جماعت اسلامی سندھ کے عوام کرپٹ قیادت ضلع سانگھڑ ٹنڈوا دم سے نجات لوٹ مار
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔