Express News:
2026-07-24@03:54:14 GMT

2025 بھارت کے لیے مسلسل ناکامیوں کا سال رہا، فنانشل ٹائمز کا بڑا انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT

‍‍‍‍‍‍

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی سالانہ جائزہ رپورٹ کے مطابق سال 2025 بھارت کے لیے استحکام اور مضبوط پیش رفت کے بجائے بحرانوں، ناکامیوں اور دباؤ کا سال ثابت ہوا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ داخلی اور خارجی محاذوں پر مسلسل مشکلات نے بھارت کو شدید مسائل میں مبتلا رکھا۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق پاک بھارت فوجی کشیدگی، امریکا کے ساتھ تجارتی تنازعات، ایک مہلک طیارہ حادثہ، بھارتی روپے کی کمزوری اور مجموعی معاشی بے چینی نے 2025 کے دوران بھارت کی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا۔

رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ اسٹریٹجک خودمختاری کے دعوؤں کے باوجود بھارت کو امریکا، چین اور روس کے ساتھ توازن برقرار رکھنے میں شدید دباؤ کا سامنا رہا۔ امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی معاہدہ کئی بار مؤخر ہوا، جبکہ امریکی ٹیرف کے نفاذ نے بھارتی معیشت پر اضافی دباؤ ڈالا۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق جی ایس ٹی اصلاحات محدود شعبوں تک رہنے کے باعث معاشی ترقی کی رفتار متاثر رہی، جبکہ 2025 میں بھارتی روپیہ مسلسل ڈالر کے مقابلے میں گراوٹ کا شکار رہا۔

مزید پڑھیں

امریکا نے بھارت سے فاصلہ کیوں بڑھایا؟ فنانشل ٹائمز کی چونکا دینے والی رپورٹ

ماہرین کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے نتیجے میں بھارت کو عسکری برتری حاصل ہونے کے بجائے امریکا کی پالیسی میں تبدیلی کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی کا کریڈٹ لینے اور پاکستانی عسکری قیادت سے بڑھتے روابط کو بھارتی سفارتی ناکامی قرار دیا جا رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا میں بھارت کی معاشی اور سفارتی گنجائش محدود ہوتی جا رہی ہے، جو عالمی سطح پر اس کی کمزور پوزیشن کو ظاہر کرتی ہے۔ روپے کی گراوٹ اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث بھارت کو مزید معاشی مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت نے 2025 میں مسائل حل کرنے کے بجائے زیادہ تر بحرانوں کو برداشت کیا، جبکہ 2026 بھارت کے لیے اندرونی کمزوریوں، علاقائی کشیدگی اور عالمی دباؤ کے باعث ایک بڑا چیلنج بنتا دکھائی دے رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فنانشل ٹائمز کے مطابق بھارت کے بھارت کو

پڑھیں:

’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘

طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔

سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
 

متعلقہ مضامین

  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف