ایئرپورٹس سیکیورٹی کے سال 2025 کی ریکوریز کے اعداد و شمار جاری
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے جنوری تا دسمبر 2025 کے دوران پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں پر اسمگلنگ کے خلاف کی جانے والی مؤثر کارروائیوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اے ایس ایف نے سال بھر ملک کے مختلف ہوائی اڈوں پر پیشہ ورانہ مہارت اور مستعدی کے ساتھ کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی متعدد کوششوں کو ناکام بنایا۔
ان کارروائیوں کے دوران 26.
اسی عرصے کے دوران قیمتی دھاتوں کی اسمگلنگ کے خلاف کی گئی کارروائیوں میں 98.5579 کلوگرام سونا برآمد کیا گیا، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 2 ارب 936 ملین روپے بنتی ہے۔
مزید برآں منی لانڈرنگ اور غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے دوران 19 لاکھ 08 ہزار 493 امریکی ڈالر، 4 لاکھ 20 ہزار 480 برطانوی پاؤنڈ، 2 لاکھ 02 ہزار 510 یورو اور 27 لاکھ 99 ہزار 385 سعودی ریال برآمد کیے گئے۔
اس کے علاوہ دیگر مختلف غیر ملکی کرنسی بھی ضبط کی گئی، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 1 ارب 507 ملین روپے ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے دوران
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔