کراچی میں سال 2026 کے پہلے روز ٹریفک حادثات میں کے ایم سی افسر سمیت تین جاں بحق، 70 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
شہر قائد میں سال نو کے پہلے روز ٹریفک حادثات میں کے ایم سی افسر اور خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپر ہائی وے گنا منڈی کے قریب کار اور ٹرک کے تصادم میں کار سوار جاں بحق ہوگیا ، متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی۔
ڈی ایس پی سہراب گوٹھ ڈویژن اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 45 سالہ ہارون شکیل کے نام سے کی گئی جو کہ میونسپل کارپوریشن آفیسر اور ان کی کار کا ٹرک سے تصادم ہوا۔
سہراب گوٹھ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک اپنے قبضے میں لے لیا۔ ایس ایچ او سہراب گوٹھ طفیل بھٹو نے بتایا کہ متوفی گلستان جوہر کا رہائشی اور کے ایم سی افسر تھا جس کی گاڑی سے نقدی سمیت دیگر سامان بھی برآمد ہوا تھا تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔
مزید پڑھیںکراچی، ملیر لیاقت مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی
ایدھی حکام کے مطابق جمشید روڈ پر تاج پیٹرول پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں بزرگ خاتون جاں بحق ہوئی، جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلیے سول اسپتال منتقل کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی جس کی عمر 65 سال کے قریب ہے۔ متوفیہ راہگیر تھی جبکہ حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔
دریں اثنا ایدھی فاؤنڈیشن کے اعداد و شمار کے مطابق نئے سال 2026 کے پہلے روز بدھ کی رات 12 بجے سے جمعرات کی شب تک شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 20 خواتین اور 10 بچوں سمیت 70 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے قریب
پڑھیں:
مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک
گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔