برآمد کنندگان کے گوشواروں کی زائد ٹیکس کیلئے جانچ پڑتال والی خبر غلط: ایف بی آر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے علم میں آیا کہ سوشل میڈیا پر ایک خط گردش کر رہا ہے جس میں یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ برآمد کنندگان کی انکم ٹیکس کی گوشواروں کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور اس کا مقصد غیر منصفانہ ٹیکس عائد کرنا ہے۔ یہ تاثر غلط اور حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ فنانس ایکٹ 2024ء کے ذریعے برآمد کنندگان کے لیے قانونی ڈھانچہ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ جس کے تحت برآمد کنندگان کے لیے ٹیکس کی سکیم فائنل ٹیکس ریجیم سے تبدیل ہو کر کم از کم ٹیکس ریجیم میں تبدیل کی گئی ہے۔ یہ تبدیلی ٹیکس سال 2025ء کے لیے انکم ٹیکس گوشواروں میں ظاہر ہو گی۔ تا کہ کسی بھی غلطی یا بد نیتی سے بچا جا سکے، فیلڈ فارمیشنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گوشواروں کا جائزہ لے کر انہیں قانون کے مطابق پروسیس کریں اور جہاں کہیں قانونی تضاد پایا جائے، اس پر عمل کریں۔ کسی بھی قسم کی غلط فہمی، بد انتظامی یا ٹیکس دہندگان کو غیر ضروری مشکلات سے بچانے کے لیے یہ عمل ہیڈکوارٹرز کی نگرانی میں شروع کیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
کوڑا ٹیکس کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز متحرک
علی ساہی:حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد محکمہ ایکسائز نے شہری علاقوں میں کوڑا ٹیکس کی وصولی کے لیے عملی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں صوبے کے شہری علاقوں میں 33 لاکھ سے زائد گھروں سے ٹیکس وصولی کا آغاز کیا جائے گا۔
محکمہ ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ مزید رہائشی اور کمرشل یونٹس کو نظام میں شامل کرنے کے لیے متعلقہ اداروں سے ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے، جبکہ وصولیوں کے مؤثر نظام کے لیے درکار انتظامی اور تکنیکی ضروریات پر بھی کام جاری ہے۔ اس حوالے سے جلد ایک جامع سمری منظوری کے لیے حکومت کو ارسال کی جائے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
ذرائع کے مطابق ٹیکس وصولی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے ابتدائی طور پر 70 گاڑیوں اور ساڑھے چھ سو ای بائیکس کی فراہمی کی درخواست کی جائے گی، تاکہ بلوں کی بروقت تقسیم اور وصولیوں کا عمل یقینی بنایا جا سکے۔
محکمہ ایکسائز نے بل تقسیم کرنے والے عملے کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک سے دو فیصد سروس چارجز کی بھی تجویز دی ہے، جبکہ بلوں کی پرنٹنگ اور دیگر انتظامی امور سے متعلق ورکنگ آخری مراحل میں ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
ایکسائز حکام کے مطابق محکمہ ایکسائز اور متعلقہ ادارے کے درمیان بلوں کی تقسیم اور وصولی کے طریقہ کار پر متعدد اجلاس منعقد ہو چکے ہیں، جبکہ آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے دونوں اداروں کے درمیان باقاعدہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد کوڑا ٹیکس کی وصولی کے عمل کو باضابطہ طور پر شروع کیا جائے گا۔