پی آئی سی سال 2025 میں پاکستان میں امراض قلب کے بڑے اسپتالوں میں سرفہرست
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سال 2025 میں پاکستان میں امراض قلب کے بڑے اسپتالوں کی لسٹ میں سرفہرست رہا ہے۔
پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے صرف ایک سال کے دوران دو ہزار 538 دل کے آپریشن کرکے پاکستان میں امراض قلب کے بڑے اسپتالوں میں سر فہرست رہا۔ دوہزار سے زائد کئے گئے دل کے اپریشنز میں 316 بچوں کی اوپن ہارٹ سرجریز بھی شامل ہیں۔
پی آئی سی ترجمان رفعت انجم کے مطابق پی آئی سی کی او پی ڈی میں ایک لاکھ 27 ہزار748 دل کے مریضوں کا معائنہ کیا گیا جن میں 22 ہزار 563 بچے بھی شامل ہے۔ سال 2025 کے دوران 19 ہزار 583 مریضوں کی انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی کی گئیں جبکہ ایک ہزار 222 بچوں کے دل کے سوراخ ڈیوائس کے ذریعے بند کیے گئے۔
اسپتال ایمرجنسی میں 23 ہزار 101 دل کے مریضوں کو لایا گیا۔ ترجمان کے مطابق پی آئی سی میں صحت کارڈ کے تحت مفت 28 ہزار 115 مریضوں کو انجیو گرافی، انجیو پلاسٹی ،دل کے آپریشنز اور دیگر علاج معالجہ فراہم کیا گیا۔
پی آئی سی نے صوبے میں ایڈوانس علاج بھی متعارف کروائے جس میں بغیر سینہ چاک کئے 37 ٹاوی اور 3 مائٹرل کلپ سرجریز کی گئیں۔ پی آئی سی میں دیگر صوبوں اور پڑوسی ملک افغانستان کے مریضوں کو بھی بہترین سہولیات دی گئیں۔ تقریبا 1200 افغان مریضوں کا او پی ڈی میں علاج معالجہ جبکہ 200 سے زائد کی انجیو گرافی ، انجیو پلاسٹی اور دل کی سرجریز کی گئیں۔
سال 2025 میں ایک بار پھر پی آئی سی نے صوبے کا نام روشن کیا اور ایک دن میں 14 ٹاوی سرجریز کر کے پی آئی سی نے عالمی ریکارڈ بنا کر پاکستان کے لیے اعزاز حاصل کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ا ئی سی سال 2025
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 18 سو روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 5 سو 43 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 70 ہزار 401 روپے پر آ گئی ہے۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل یعنی بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 46 سو روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ قبل ازیں منگل کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے ہو گئی تھی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں قیمت 18 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 96 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور فی تولہ چاندی 33 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 3 سو 70 روپے پر آ گئی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور ڈالر ریٹ کے باعث واقع ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے