پاکستانیوں کی اوسط آمدنی میں 97 فیصد اضافہ، 82 ہزار روپے ماہانہ ہوگئی، حکومتی سروے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
اسلام آباد:
حکومت کے ہاؤس ہولڈ سروے کے مطابق پاکستانی شہریوں کی اوسط آمدن میں 97 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ماہانہ اوسطاً آمدنی 82 ہزار روپے ہوگئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ حکومت کے ہاوٴس ہولڈ انٹیگریٹڈ اکنامک سروے کے مطابق گزشتہ 5 سال کے دوران شہریوں کی اوسط آمدنی میں 97 فیصد اضافہ ہوا جب کہ 2019ء سے 2025ء تک گھریلو اخراجات 113 فیصد بڑھ گئے، ملک میں اوسطا ماہانہ آمدن 82 ہزار اور اخراجات 79 ہزار روپے ہیں۔
سروے کے مطابق اخراجات میں سب سے زیادہ فرنشنگ، گھریلو آلات، ہیلتھ، فوڈز، گڈز اینڈ سروسز پر ریکارڈ کیے گئے، بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث ذاتی ملکیتی گھروں کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
سروے کے مطابق 2018،19 میں 84 فیصد لوگوں کے پاس اپنے گھر تھے جبکہ موجودہ سروے میں 82 فیصد لوگوں کے پاس اپنے گھر ہیں، کرائے کے گھروں میں رہنے والوں کی تعداد 10 فیصد سے بڑھ کر 10.
ہاوٴس ہولڈ اکنامک سروے رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کلین فیول کے استعمال میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، پانچ سال میں کلین فیول کا استعمال 35 فیصد سے بڑھ کر 38 فیصد ہوگیا ہے، لائٹنگ اور کوکنگ کیلئے نیچرل گیس، ایل پی جی، بائیو گیس، سولر انرجی کا استعمال بڑھ گیا۔
ہینڈ پمپ سے پانی استعمال کرنے والوں کی شرح 24 فیصد سے کم ہو کر 22 فیصد ہوگئی جبکہ نل سے پانی استعمال کرنے والوں کی شرح 18 فیصد سے بڑھ کر 22 فیصد ہو چکی ہے، اسی طرح فلٹر کا پانی استعمال کرنے والوں کی شرح 9 فیصد سے بڑھ کر 10 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
سروے کے مطابق ملک میں 7 فیصد آبادی ابھی تک بیت الخلا (لیٹرین) جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے۔
مزید پڑھیںملک میں شرحِ خواندگی 60 سے بڑھ کر 63 فیصد ہوگئی
سروے کے مطابق ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے آمدن میں ٹک ٹاک سب سے آگے ہے، ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو استعمال کرنے والے 88 فیصد لوگ ٹک ٹاک استعمال کرتے ہیں، یوٹیوب چینل پر وی لاگ کرنے والے 86 فیصد لوگ ہیں۔
ہاؤس ہولڈ سروے ہے کیا؟
یہ سروے ملک کے سماجی و معاشی حالات کا جامع جائزہ فراہم کرتا ہے اور شواہد پر مبنی منصوبہ بندی اور پالیسی سازی کے لیے اہم کردادار اد اکرتا ہے۔ ہاوٴس ہولڈ انٹیگریٹڈ اکنامک سروے (ایچ آئی ای ایس) 1963سے قومی اور صوبائی سطح پر سماجی و معاشی اعشاریوں کی نگرانی کر رہا ہے۔
قبل ازیں یہ سروے 2018ء-19ء میں کیا گیا تھا جس میں آمدنی اور کھپت کے رجحانات سے متعلق تفصیلی اعداد و شمار فراہم کیے گئے تھے۔ ایچ آئی ای ایس پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) کے حصول میں پیش رفت کی نگرانی میں بھی معاون ہے، جہاں پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے رپورٹ کیے جانے والے 62 میں سے 31 اعشاریوں کا احاطہ کیا جاتا ہے۔
خانہ ومردم شماری 2023 کے بعد پاکستان میں پہلی مرتبہ ہاوٴس ہولڈ انٹیگریٹڈ اکنامک سروے (HIES) 202425، مکمل طور پر ڈیجیٹل طریقے سے منعقد کیا گیا ہے۔
اس سروے کی فیلڈ سرگرمیاں جون 2025 میں سہ ماہی بنیادوں پر مکمل کی گئیں، جس کے دوران ملک بھر میں قومی اور صوبائی سطح پر 32 ہزار گھرانوں کا احاطہ کیا گیا،۔ ڈیٹا اکٹھا کرنے اور حقیقی وقت میں نگرانی کے لیے ایک مکمل طور پر مربوط انٹرپرائز ریسورس پلاننگ (ای آر پی) نظام استعمال کیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فیصد سے بڑھ کر سروے کے مطابق استعمال کرنے اکنامک سروے والوں کی کیا گیا کی شرح
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔