کراچی پولیس چیف آزاد خان نے کورنگی صنعتی ایریا میں امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے کیلیے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی پولیس چیف آزاد خان نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کی شکایات کے ازالے اور کورنگی انڈسٹریل ایریا میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دیدی جس کا حکمنامہ بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ٹاسک فورس کی سربراہی ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی کریں گے جبکہ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کورنگی فدا حسین جانوری، ایس ایس پی ایس آئی یوسی آئی اے ڈاکٹر محمد عمران خان، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ملیر ڈاکٹر عبد الخالق اور ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ زبیر نذیر شیخ ٹاسک فورس کے ارکان ہوں گے۔

مزید پڑھیں

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی آزاد خان کراچی پولیس چیف تعینات

کراچی پولیس چیف نے بطور آئی جی سندھ عہدے کا چارج سنبھال لیا

کراچی پولیس نے ایک ہفتے کے دوران 681 ملزمان کو گرفتار کرلیا

ٹاسک فورس کورنگی ٹریڈ اینڈ انڈسٹری زون میں قانون و امن کی صورتحال کا جائزہ لیکر تاجروں کو درپیش مسائل اور شکایات کو سنے گی اور ان کے فوری حل کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔

اعلامیے کے مطابق ٹاسک فورس کے قیام کا مقصد تاجروں، صنعتی انتظامیہ اور ملازمین کی جان و مال کا تحفظ ، پرامن ماحول کا قیام اور صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ٹاسک فورس بطور رابطہ اور نگرانی کام کرے گی جبکہ چیئرمین ٹاسک فورس کو کراچی رینج اور آئی جی سندھ کی منظوری سے دیگر پولیس یونٹس کے افسران کو بھی شامل کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کراچی پولیس چیف ایس ایس پی ٹاسک فورس

پڑھیں:

کراچی: کیماڑی سے اغواء 7 سالہ بچی کیساتھ قتل سے پہلے زیادتی کی تصدیق

— فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے کیماڑی کے قریب جھاڑیوں سے ملنے والی 7 سالہ بچی کی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق پوسٹ مارٹم میں بچی سے زیادتی کے شواہد ملے ہیں، بچی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ موت کی وجہ جاننے کے لیے مختلف اعضاء کے نمونے لیب بھجوا دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے بابا بھٹ جزیرے سے اغواء 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، ملزم مقابلے میں ہلاک

پولیس کے مطابق بچی کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم پولیس مقابلے میں گزشتہ روز مارا گیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ بچی کی لاش ملنے کے بعد حاصل کی گئی سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کو دیکھا گیا تھا۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کو بورا اٹھائے جیٹی سے آتے اور جاتے دیکھا گیا تھا۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی اور شخص بھی واقعے میں ملوث ہوا تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کے 2 اسٹریٹ کرمنلز مردان میں پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: کیماڑی سے اغواء 7 سالہ بچی کیساتھ قتل سے پہلے زیادتی کی تصدیق
  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار