data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250103-2-8

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) میہڑ کے گاؤں مسو خان جلبا نی کے رہائشی معذور واحد بخش بھنڈ نے والد کی چھوڑ ی ہوئی جائیداد میں حصہ مانگنے پر بھائیوں کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور ذاتی زمین سے زبردستی فصل اٹھانے کیخلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔اس موقع پر انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں رہائش پذیر ان کے بھائی اللہ ورایو بھنڈ اور عبدالکریم بھنڈ جائیداد کی لالچ میں اندھے ہو چکے ہیں۔ والد کی چھوڑی ہوئی کراچی کی جائیداد، جس کی مالیت کروڑوں روپے ہے، پر انہوں نے قبضہ کر رکھا ہے، جبکہ گاں کی 7 ایکڑ زمین پر زبردستی گندم کی فصل کاشت کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ تاجر رمضان چانڈیو نے ان سے 103 من دھان خریدا، جس کی رقم تقریبا 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے بنتی ہے، مگر وہ رقم ادا کرنے کو تیار نہیں۔ اس معاملے کی اطلاع حدود کی پولیس تھرڑی محبت کو دی گئی، مگر پولیس نے ان کی بات سننے کے بجائے مخالفین کا ساتھ دیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ اس پورے معاملے کے ذمہ دار ان کے بھائی ہیں جو ان پر ظلم کر رہے ہیں۔ انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کا نوٹس لے کر انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے

پڑھیں:

میں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا انکشاف

لیجنڈ گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے۔حال ہی میں عطا اللہ خان نے ایک انٹرویو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔آخرت کے حوالے سے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی قبر تیار کرلی ہے، عیسیٰ خیل میں میری قبر تیار ہے۔لیجنڈ گلوکار کا کہنا تھا کہ ہمارا خاندانی قبرستان الگ ہے، میں نے خاندانی قبرستان سے تھوڑی دوری پر اپنی قبر بنوائی ہے، اس جگہ پر دو تین قبروں کی جگہ ہے۔ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے بہت پیارے دوست اس دنیا سے چلے گئے، ماں باپ اور ایک بہن بھی دنیا سے رخصت ہوگئی، ہم نے بھی ایک دن چلے جانا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح، وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے تاریخی فیصلے کیے، وزیراعظم شہباز شریف
  • ایس سی او اجلاس: اسحاق ڈار کا علاقائی امن اور تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ
  • میں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا انکشاف
  • میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا
  • آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا 
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی