Jasarat News:
2026-07-24@10:33:06 GMT

پڈعیدن ،سال 2025ء میں87 پولیس مقابلے کیے،رپورٹ

اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250103-2-16

پڈعیدن (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی آفس نے سال 2025 کی کار کردگی رپورٹ جاری کردی،87 پولیس مقابلوں 9 ڈاکو ہلاک،63 زخمی حالت میں گرفتار،2 پولیس اہکار شہید ہوئے،141 تولہ مسروقہ سونا برآمد،سنگین وارداتوں میں ملوث 32 گینگ کا خاتمہ کیا،لوٹی گئی 78 لاکھ روپے نقدی برآمد،1،راکٹ لانچر 2 گولے، 2 جی تھری رائفل،7 کلاشنکوف،6 رائفل،47 شاٹ گن،رپیٹر،46 عدد ریوالور،پستول،2102 راونڈ،کارتوس برآمد کیے۔تفصیلات کے مطابق سال 2025 کے دوران ضلع نوشہروفیروز پولیس نے قیامِ امن، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے مکمل خاتمے کے لیے بھرپور اور مؤثر اقدامات کیے۔ درپیش چیلنجز کا جرات و استقامت سے مقابلہ کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئیں۔ ان کامیابیوں کی تفصیل درج ذیل ہے، جرائم کے خلاف کارروائیاں سال 2025 کے دوران ڈاکوؤں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ مجموعی طور پر 87 پولیس مقابلے ہوئے، جن میں 09 خطرناک ڈاکو ہلاک ہوئے، جبکہ 63 زخمی ڈاکوؤں سمیت 121 ملزمان گرفتار کیے گئے۔فرائض کی انجام دہی کے دوران مجرموں سے مقابلوں میں پولیس کے 02 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا، جبکہ 09 اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہو کر غازی بنے۔ڈاکوؤں، لٹیروں، گاڑیاں چھیننے، چوری اور گھروں و دکانوں میں وارداتیں کرنے والے 32 منظم گینگز کا مکمل خاتمہ (Bust) کیا گیا۔

نمائندہ جسارت.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم

کراچی کی سٹی کورٹ میں ڈاکٹر آکاش قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کو مقدمے کی تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

پولیس کے مطابق ایس آئی یو ویسٹ نے ڈاکٹر آکاش کے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف مزید کارروائی کرتے ہوئے تین افراد، سریش عرف ساگر، انیل اور رام چند کے قتل کا مقدمہ اسلم پہنور اور اس کے ساتھیوں کے خلاف درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسلم پہنور ایک ڈکیت گروہ کا سرغنہ ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں زیر حراست تین ملزمان اور ایک ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہو گئے۔ بعد ازاں زیر حراست تینوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، جبکہ زخمی ہیڈ کانسٹیبل کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر آکاش کو بینک سے رقم لے کر جاتے ہوئے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے اس کیس میں تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا، جو دوران حراست ہلاک ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان: رواں ماہ بارشوں سے 8 افراد جاں بحق، 41 گھروں کو نقصان
  • کراچی کے 2 اسٹریٹ کرمنلز مردان میں پولیس مقابلے میں ہلاک
  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا