اسلام آباد:

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ آج پاکستان اور بھارت نے قیدیوں کی  فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے۔ ساتھ ہی  دونوں ممالک کے مابین جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ بھی کیا گیا ہے۔ پاکستان نے فہرستیں انڈین ہائی کمشنر کے حوالے  کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین سال میں 2 مرتبہ ان فہرستوں کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔

طاہر حسین اندرابی کا کہنا تھا کہ پاکستان یمن کی وحدت اور خودمختاری کے عزم کا اعادہ  کرتا ہے۔ پاکستان کسی بھی ایک یمنی فریق کی جانب سے اٹھانے والے یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتا ہے۔ یمن کے معاملے پر سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔  پاکستان سعودی عرب کی سلامتی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ اس معاملے میں مسئلے کے حل کے لیے سفارتکاری کی حمایت کرتے ہیں۔   امید ہے یمن کے عوام اور علاقائی طاقتیں باہمی تعاون سے دیرپا حل کی جانب بڑھیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے خالدہ ضیا کی نماز جنازہ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مرحومہ کے بیٹے سے ملاقات کی اور تعزیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے بنگلادیش کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقات بھی کی۔

ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو تسلیم کیا گیا ہے، ہم اس کو مسترد کرتے ہیں۔ پاکستان صومالیہ کی خودمختاری کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کے معاملے پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور او آئی سی کے ساتھ ایک اعلامیہ  بھی جاری کیا ہے، جس میں صومالی لینڈ کی مذمت کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسحاق ڈار کو تبوک کے گورنر اور ازبکستان کے وزیر خارجہ  نے ٹیلیفون کال کی،  جس میں دونوں ممالک کے مابین دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔ ازبکستان کے صدر  کے آئندہ ماہ دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔ علاوہ ازیں صومالیہ کے وزیر خارجہ نے بھی فون کرکے اسحاق ڈار کا حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین کا دورہ کریں گے، جہاں وہ پاک چین وزارت خارجہ کے اسٹریٹیجک ڈائیلاگ میں شریک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ سرحد بند ہونے کے بعد ہمارا سفارت خانہ پاکستانی شہریوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔  افغانستان میں موجود پاکستانی شہریوں سے متعلق کابل میں سفارت خانہ طالبان حکام سے بھی رابطے میں ہے۔ 1100 سے زائد پاکستانیوں نے کابل میں سفارت خانے سے رابطہ کیا ہے، ترجمان۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل فہرستوں کا تبادلہ اسحاق ڈار ممالک کے انہوں نے کیا گیا کرتا ہے کے ساتھ نے کہا

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا