شہبازحکومت نے چکن غریب اور متوسط طبقے کی پہنچ سے دور کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260103-01-4
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے چکن غریب اور متوسط طبقے کی پہنچ سے دور کر دیا، حکومت کی جانب سے 1 کلو مرغی پر 250 روپے ٹیکس عاید کیے جانے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب برائلر فارمرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری آصف گوندل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ برائلر انڈسٹری سنگین مسائل کا شکارہے، حکومت نے زندہ برائلر کی قیمت 383 روپے فی کلو فکس کی ہوئی ہے، اس میں 63 فیصد تک ٹیکسز ہیں یعنی حکومت 250 روپے وصول کررہی ہے جبکہ فارمر کے حصے میں صرف 130 روپے آتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ مرغی آج بھی سستی ہے لیکن حکومتی ٹیکسز کی بھرمار نے برائلر کو لوگوں کی قوت خرید سے باہر کر دیا ہے، حکام نے سنجیدگی نہ دکھائی تو 60 دن بعد ملک میں برائلر کا بحران آؤٹ آف کنٹرول ہوجائے گا۔ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو 63 فیصد ٹیکس کو کم کرنا ہوگا، ملک کے باقی تین صوبوں میں برائلر کی قیمت طلب و رسد پر طے ہوتی ہے لیکن پنجاب میں قیمت زبردستی فکس کر دی گئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 18 سو روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 5 سو 43 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 70 ہزار 401 روپے پر آ گئی ہے۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل یعنی بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 46 سو روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ قبل ازیں منگل کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے ہو گئی تھی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں قیمت 18 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 96 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور فی تولہ چاندی 33 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 3 سو 70 روپے پر آ گئی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور ڈالر ریٹ کے باعث واقع ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے