اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات بہتر کرنے کوتیار ہوں‘ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے حوالے سے مجھے نہیں کہا ہے تاہم صوبائی معاملات پر اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت اور تعلقات بہتر کرنے کے لیے تیار ہوں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پشاور میں سینئر صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کو ترقی دیں گے تاہم لاہور جیسی نہیں جہاں جلسہ جلوس کرنے پر پابندی ہے‘پی ٹی آئی کی قیادت کو بھی مضبوط سانس کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا باہر نکلنا جائز ہے، وہ اپنے بھائی کی رہائی کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کا دورہ عوام میں بیداری کی لہر پیدا کرنے کے لیے کیا، کراچی جانے کا بھی مقصد یہی ہے کہ عوام بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے متحرک ہوں۔ حالیہ دورہ لاہور پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں دورے کے دوران ہم سے غلط زبان کا استعمال ہوا لیکن وہ عمل کا ردعمل تھا، ہم نے اپنے دورہ لاہور کے دوران غلط زبان کے استعمال پر معذرت کرلی ہے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ کراچی کے دورے کا پلان تیار کر رہے ہیں، کراچی میں آئی ایس ایف، آئی ایل ایف سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی کے لیے
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔