data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نوابشاہ(نمائندہ جسارت )سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ کے اہم اور تاریخی فیصلے کے بعد سندھ بھر کے نجی تعلیمی اداروں میں 10 فیصد مفت تعلیم کی فراہمی پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔عدالت نے سندھ کے مختلف ڈویژنز کے ڈائریکٹر پرائیوٹ ایجوکیشن کو واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے ڈویژنز میں موجود ان تمام نجی اسکولز کی مکمل اور مستند تفصیلات عدالت میں جمع کروائیں جو 10 فیصد مفت تعلیم کے کوٹے پر عملدرآمد کے پابند ہیں۔86 نجی اسکولوں کی فہرست عدالت میں جمع۔ذرائع کے مطابق شہید بے نظیر آباد ڈویژن کے نوابشاہ شہر میں قائم 86 نجی اسکولز کی تفصیلی فہرست سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ میں جمع کروا دی گئی ہے، جس کے بعد عدالت نے ان فہرستوں کی شفافیت جانچنے کے لیے محکمہ انسداد بدعنوانی (اینٹی کرپشن) کو باقاعدہ تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔عدالتی احکامات کے بعد محکمہ انسداد بدعنوانی نے خصوصی تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو اس امر کو یقینی بنا رہی ہیں کہ 10 فیصد مفت تعلیم کا کوٹہ صرف مستحق اور اہل طلبا کو ہی فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں نوابشاہ کے 10 نجی اسکولز میں طلبا اور والدین سے تفصیلی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ مزید اسکولز کے دورے کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے واضح کیا ہے کہ اگر تحقیقات کے دوران کسی بھی اسکول میں بدعنوانی، سفارش، کوٹہ کی غلط تقسیم یا غیر شفاف طریقہ کار پایا گیا تو متعلقہ اسکول کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں رجسٹریشن اور لائسنس کی منسوخی کے ساتھ بھاری جرمانے بھی شامل ہوں گے۔عدالتی کارروائی کے بعد نجی تعلیمی اداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ والدین نے سندھ ہائیکورٹ کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے غریب اور مستحق بچوں کے تعلیمی مستقبل کے تحفظ کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔ذرائع کے مطابق بعض نجی اسکول مالکان کی جانب سے محکمہ انسداد بدعنوانی کے ساتھ ساز باز کی شکایات بھی زبان زد عام ہیں، جن کی شفاف تحقیقات کے لیے مزید سخت اقدامات متوقع ہیں۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سندھ ہائیکورٹ مفت تعلیم کے بعد

پڑھیں:

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن