پاکستانی خاتون سے ملاقات میں میئر نیویارک ظہران ممدانی کی آنکھیں نم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی نے پاکستان سے اپنی محبت اور وابستگی کا برملا اظہار کرتے ہوئے لاہور کی خوبصورتی کو کھلے الفاظ میں سراہا ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق حلف برداری کے بعد ایک ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ انہیں ایک بار لاہور جانے کا موقع ملا تھا اور یہ شہر دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے۔ ان کے اس بیان کو نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھی بے حد سراہا جا رہا ہے، جو اسے پاکستان کے مثبت تشخص کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔
میئر نیویارک ظہران ممدانی کا یہ اعتراف اس وقت سامنے آیا جب حلف لینے کے بعد ان کی ملاقات لاہور سے تعلق رکھنے والی ایک پاکستانی خاتون ثمینہ سے ہوئی۔ اس ملاقات کو ایک علامتی لمحہ قرار دیا جا رہا ہے، جو اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی درحقیقت پاکستان کے غیر سرکاری مگر حقیقی سفیر ہیں، جو دنیا بھر میں اپنے وطن کا مثبت چہرہ پیش کرتے ہیں۔
پاکستانی خاتون ثمینہ نے اس موقع پر ظہران ممدانی کو نیویارک کا میئر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے رویے اور عوام کے لیے ہمدردی کو قابلِ تقلید قرار دیا۔
ثمینہ کا کہنا تھا کہ ایک ایسی دنیا میں جہاں لوگ باہم متحد نہیں اور نفرتیں بڑھ رہی ہیں، ظہران ممدانی جیسے رہنما لوگوں کے دلوں میں نرمی اور یکجہتی پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ جیسے لوگ مشکل وقت میں امید اور روشنی کی کرن بن کر سامنے آتے ہیں، جو عوام کو حوصلہ اور اعتماد دیتے ہیں۔
پاکستانی خاتون کے مطابق جب وہ نیویارک سے باہر سفر کرتی ہیں تو لوگوں کے چہروں پر خوشی اور اطمینان دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ شہر کا مجموعی ماحول مثبت سمت میں بدل رہا ہے۔
گفتگو کے دوران ثمینہ نے میئر نیویارک سے کہا کہ آپ کی قیادت کی وجہ سے نیویارک کی خوبصورتی دوبالا ہو چکی ہے اور آپ جیسے لوگ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک نعمت اور تحفہ ہیں۔ ان جذباتی الفاظ نے ماحول کو مزید اثر انگیز بنا دیا اور اسی دوران ظہران ممدانی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے۔ ان لمحات کو وہاں موجود افراد نے انسانیت، خلوص اور باہمی احترام کی خوبصورت مثال قرار دیا۔
ظہران ممدانی نے اس ملاقات کے دوران پاکستان، پاکستانی عوام اور بالخصوص لاہور کے بارے میں خوشگوار یادوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کا ثقافتی حسن، لوگوں کی مہمان نوازی اور تاریخی ورثہ انہیں آج بھی یاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے شہر انسان کے دل میں ہمیشہ کے لیے جگہ بنا لیتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستانی خاتون کہا کہ
پڑھیں:
پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں