مقامی عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی کو جوئے پروموشن کے مقدمے میں فرد جرم کے لیے طلب کرلیا۔لاہور کی ضلع کچہری میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی سمیت دیگر کے خلاف آن لائن جوئے کی پروموشن کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے سعد الرحمان سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے 16 جنوری کو طلب کرلیا۔یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی سمیت دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے جہاں انہیں چالان کی کاپیاں فراہم کی گئیں۔دورانِ سماعت عدالت نے کہا کہ آپ کا بغیر اجازت کے یوٹیوب چینل پر وی لاگ کرنا غیر قانونی ہے، آپ کو وی لاگ کی اجازت کے لیے عدالت میں درخواست دائر کرنا چاہیے تھی۔اس پر سعد الرحمان نے مؤقف دیا کہ گزشتہ سماعت پر انہوں نے بیانِ حلفی دیا تھا اور ان کے نزدیک وہی اجازت دی تھی جس پر عدالت نے کہا کہ آپ خود سے کیسے خود کو اجازت دے سکتے ہیں؟کیونکہ جازت صرف عدالت دیتی ہے۔عدالت نے مزید کہا کہ پراسکیوشن بھی آپ کے وی لاگنگ سے خوش نہیں۔اس موقع پر وکیل سعدالرحمان نے کہا کہ ہمیں نہیں سمجھ آرہی کہ ہم کس چیز کی اجازت لیں کیونکہ ہم تو اپنے چینل پر وی لاگ کر ہی نہیں رہے۔عدالت کا کہنا تھا کہ سعد الرحمان کا یوٹیوب چینل مال مقدمہ ہے اور ان کا چینل این سی سی آئی نے ضبط کر رکھا ہے۔اس پر عدالت نے واضح کیا کہ سعد الرحمان کا یوٹیوب چینل مال مقدمہ ہے اور این سی سی آئی نے اس چینل کو ضبط کر رکھا ہے۔عدالت نے مزید کہا کہ وی لاگنگ کی جاسکتی ہے تاہم ضبط شدہ چینل سے ویڈیوز اپلوڈ کرنا غیر قانونی ہے، آپ وی لاگنگ کریں مگر اس چینل سے اپلوڈنگ غیرقانونی ہے۔واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے ملزمان کے خلاف آن لائن جوئے کی پروموشن کے مقدمے کاچالان پیش کر رکھا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی سمیت دیگر عدالت نے کہا کہ

پڑھیں:

بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی

سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کے بحران سے نجات دلانے کے لیے فوری، سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ گیس، بجلی اور پانی کی مسلسل قلت، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی معاشی پالیسیاں عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن چکی ہیں، حکمران طبقہ تاجروں، کسانوں، مزدوروں اور عام شہریوں کو معاشی ریلیف اور سہولیات فرام کرنے میں بے بس ہے۔ ان کیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ہونے والے اضافے نے نہ صرف شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے بلکہ معیشت کو بھی عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے، بازاروں میں سناٹے تاجر بھی پریشان حال ہیں، حکمرانوں کے پاس تاحال ایسی عوام دوست معاشی پالیسی دکھائی نہیں دے رہی جو مہنگائی پر قابو پا سکے اور عام آدمی کو حقیقی سہولت فراہم کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ دعووں اور اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرے، عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور معاشی استحکام کے لیے بڑے، مؤثر اور دیرپا فیصلے کرے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کا بنیادی مقصد عوام کو باعزت، محفوظ اور خوشحال زندگی فراہم کرنا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو معیاری تعلیم، بہترین طبی سہولیات، روزگار کے مواقع، معاشی استحکام اور بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائے، عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے نجات دلانے کے لیے مؤثر اور عوام دوست پالیسیاں اختیار کی جائیں، حقیقی جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب آئین کی بالادستی، قانون کی مساوی حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کا نیا ٹیرف پاکستان، بھارت، چین، یورپی یونین سمیت 60 شراکت داروں پر آج سے نافذ
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ