سلمان خان کے خاندان میں خوشی کا ایک یادگار موقع آیا ہے اور ان کے بھانجے ایان اگنیہوتری نے اپنی دیرینہ گرل فرینڈ ٹینا رجھوانی سے منگنی کا اعلان کر دیا ہے اور منگیتر کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔

سلمان خان کے بھانجے ایان کی جانب سے یہ خوش خبری 3 جنوری 2026 کو دی گئی جب انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پروپوزل کی تصاویر شیئر کیں اور یہ تصاویر فلمی ستاروں سمیت مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

ایان کی منگیتر کے ساتھ تصاویر اور خوشی کی خبردینے پر مداحوں اور دوستوں کی جانب سے بھی خوشی کا اظہار کیا گیا، اگرطہ تصاویر خود ہی ان کی محبت کا اظہار کر رہی ہیں لیکن ایان کے پیغام نے اس اعلان کو خاص طور پر منفرد اور جذباتی بنا دیا ہے۔

سلمان خان کے بھانجے ایان نے منگنی کی تصاویر کے ساتھ رومان بھرا پیغام بھی دیا اور لکھا کہ اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ 2025 کو  پیچھے چھوڑتے ہوئے، جس کے ساتھ رنگ اور سرخ دل کے ایموجیز بھی شامل ہیں۔

ایان کا یہ نوٹ مداحوں کے دلوں کو چھو گیا اور ان کے اعلان کو مداحوں نے پراثر اور جذباتی قرار دیا اور مبارکباد کے پیغامات موصول ہونے لگے اور یہ سوشل میڈیا میں ان کے مداحوں کے لیے جشن کا سماں باندھ دیا۔

بالی ووڈ کے مشہور اسٹارز نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور انہیں مبارک باد دی۔

سلمان خان کے بھائی ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائیکا اروڑا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ‘یااا، ٹیناااا’ اور ساتھ سرخ دل کے ایموجیز بھی دیے جو ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار ہے۔

سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر ظہیر اقبال نے بھی خوشی کا اظہار کیا، سنہاکشی نے کہا کہ مجھے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے، ظہیر اقبال لکھا ‘بروو، مبارک ہو، ہم آپ دونوں کے لیے بہت خوش ہیں’۔

        View this post on Instagram                      

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی بہن الویرا خان اور سلم ساز اتول اگنی ہوتری کے بیٹے ایان اگنی ہوتری نے اپنی بہن کے برعکس تخلیقی میدان میں مختلف راستہ اپنایا اور موسیقی کے ساتھ ساتھ کاروبار میں شناخت بنائی۔

ایان کی بہن علیزے اگنی ہوتری نے بالی ووڈ میں فلم فارے میں اداکاری کے ساتھ قدم رکھا اور اپنی بہترین اداکاری کے ساتھ تعریف سمیٹی۔

ایان اگنی ہوتری نے موسیقی کے شوق کو جاری رکھا اور موسیقار کے ساتھ ساتھ کاروباری شخصیت کے طور پر اپنی شناخت بنائی اور ان کا پہلا گانا یو آر مائن تھا، جس کے لیے سلمان خان نے تعاون کیا تھا۔

ایان کے پہلے گانے کو وشال مشرا نے کمپوز کیا تھا، انہوں نے اپنا ایک سنگل یونیورسل لاز بھی جاری کیا ہے اور اس وقت اپنی آنے والی ای پی پر کام کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سہیلیوں کے قصے خوشی کا اظہار سلمان خان کے ان کے بھانجے کے ساتھ کے لیے اور ان

پڑھیں:

سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان

پاکستان نے یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے سعودی آئل ٹینکر پر حملے اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کو درپیش خطرات کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے اور سعودی عرب کی سلامتی و خودمختاری کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے بحرِ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔وزیراعظم نے حملے کو بزدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ”ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں. یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں“۔وزیراعظم نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں خود، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پوری پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت اور مملکت کے برادر عوام کے ساتھ مضبوطی اور عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید یقین دہانی کرائی کہ پاکستان مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے اور بحرِ احمر، آبنائے ہرمز اور خطے میں سمندری تجارت کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے عالمی برادری اور سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔گفتگو کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کی اس مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قائم قریبی برادرانہ تعلقات کی تعریف کی۔ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان نے خادمِ حرمین شریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے بھی نیک خواہشات اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔

دوسری جانب، دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”گزشتہ ہفتے بھی حوثیوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا. جس کی وزیراعظم پاکستان نے فوری مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا تھا“۔طاہر اندرابی نے کہا کہ ہمارے بحری جہازوں پر حملہ ریڈلائن ہوگی. ہم سعودی عرب کے ساتھ باہمی دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور سعودی عرب کے ساتھ تمام معاہدوں کی پاسداری کریں گے۔انہوں نے خبردار کیا کہ یمن کے مسلح گروہوں کی جانب سے سعودی عرب پر ایسے حملے خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں، اس لیے پاکستان تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور مسائل کا پرامن حل سفارتی راستے سے نکالنے کی اپیل کرتا ہے۔خطے میں امن قائم کرنے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان نے اپنی سفارتی رفت و آمد میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ترجمان کے مطابق حال ہی میں ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے پاکستان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور وفاقی وزیر داخلہ سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں تاکہ علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔اس کے علاوہ پاکستان اور کویت کے وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ ہوا، جبکہ منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر، عمان، فلپائن، روس اور بنگلہ دیش کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ اہم ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں کی تفصیل بتاتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ”مصر کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تمام ممالک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے احترام پر زور دیا، جبکہ عمان کے وزیر خارجہ نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن و استحکام کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا“۔اس کے ساتھ ساتھ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ خلیل الرحمان سے بھی باہمی تعلقات اور تعاون کو آگے بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ترجمان دفترِ خارجہ نے مزید بتایا کہ پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اب شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کے لیے بشکیک پہنچیں گے. جہاں ان کی کرغزستان کے صدر اور دیگر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے بھی حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا ہے، جو گزشتہ بیس سالوں میں کسی کینیڈین وزیر خارجہ کا پہلا دورہ تھا  اور اس دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے اعلیٰ سطح پر بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار