اداروں سے تعلقات بہتر کرنے کو تیار، سہیل آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
اسلام آباد+ پشاور (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ صوبائی معاملات پر بات چیت اور تعلقات بہتر کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپی کے سہیل آفریدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے انہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے حوالے سے کچھ نہیں کہا، عمران خان نے بات چیت کا ٹاسک محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کے حوالے کیا ہے۔ حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو عوامی مفادات کے مطابق پالیسی بنانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی تقریب یا میٹنگ ہوئی تو وہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ضرور ملاقات کریں گے، ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہئے اور عمران خان کی رہائی کے لیے بات چیت کے حالات اور ماحول سازگار ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا باہر نکلنا جائز ہے، وہ اپنے بھائی کی رہائی کے لیے کوشاں ہیں، ان کے کراچی جانے کا مقصد یہ ہیکہ عوام بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے متحرک ہوں۔ سہیل آفریدی نے اعتراف کیا کہ لاہور کے دورے کے دوران ان کی جانب سے غلط زبان کا استعمال ہوا لیکن وہ عمل کا ردِ عمل تھا، انہوں نے اپنے دورہ لاہور کے دوران غلط زبان کے استعمال پر معذرت کرلی ہے۔ وفاقی دارالحکومت کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپی کے سہیل آفریدی کو مسلسل عدم حاضری پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کا کیس اسلام آباد کی عدالت میں چل رہا ہے، عدالت نے مسلسل عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ سینئر سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت کی، سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا اور کیس کی مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی۔ وزیراعلیٰ خیبرپی کے سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ وزیراعلی خیبرپی کیسہیل آفریدی نیپشاور میں خیبرپی کے حکومت کی سرکاری رہائش گاہوں اور سرکاری گاڑیوں پر غیر متعلقہ افراد کے قابض ہونے کے انکشاف پر فوری اور سخت اقدامات کی ہدایت جاری کر دی۔وزیراعلی سہیل آفریدی کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق ریٹائرڈ ہونیوالے یا خیبرپی کے سے تبادلہ پانے والے سرکاری ملازمین سے سرکاری رہائش گاہیں فوری خالی کرائی جائیں اور سرکاری گاڑیاں واپس لی جائیں، مراسلے میں تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک سے زیادہ سرکاری رہائش گاہیں حاصل کرنے والے ملازمین کے کیسز کا بھی جائزہ لیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایسے کیسز کی نشاندہی کی جائے جن میں شوہر اور بیوی کو الگ الگ سرکاری گھر الاٹ کیے گئے ہوں جبکہ پشاور میں ذاتی گھر رکھنے کے باوجود سرکاری رہائش گاہ حاصل کرنے والوں سے بھی سرکاری گھر واپس لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزیراعلی خیبر پی کے نے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو گزشتہ دس سالوں کے دوران خریدی گئی سرکاری گاڑیوں کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے، کابینہ اراکین اور انتظامی سیکرٹریز کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے، بعض سرکاری ملازمین ریٹائرمنٹ یا تبادلوں کے بعد بھی سرکاری گاڑیاں اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ سرکاری وسائل کے غلط استعمال کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پی کے سہیل ا فریدی سہیل ا فریدی نے سرکاری رہائش خیبرپی کے بات چیت کے خلاف کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شایہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں سندھ پولیس کا کردار قابلِ ستائش ہے، سندھ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے، جدید تربیت یافتہ پولیس فورس امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
مراد علی شاہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت، دیانتداری اور عوامی خدمت سندھ پولیس کی پہچان ہونی چاہیے، ہماری حکومت پولیس کی استعداد کار بڑھانے اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، نئی بھرتی ہونے والے جوان قانون کی بالادستی اور عوامی اعتماد کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
اداکارہ روما مائیکل اداکار شان بیگ سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
وزیراعلیٰ سندھ نے پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ سندھ نے ریکروٹس اور افسران کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔